سرگودھا: 13 سالہ لڑکی کا اغواء، 4 افراد کی 3 ماہ تک اجتماعی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
سرگودھا کے نواحی گاؤں سے 13 سال کی لڑکی کو اغواء کر کے 4 افراد 3 ماہ تک گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 132 جنوبی کی رہائشی 13 سالہ لڑکی کو 3 ماہ قبل گاؤں کے ایک شخص نے اغواء کیا تھا۔
ملزم فرضی نکاح کر کے لڑکی کو لاہور میں ایک گھر میں لے گیا جہاں اسے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اس دوران ملزم کے دیگر 3 دوست بھی گن پوائنٹ پر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو فلم بھی بنائی تاہم 3 ماہ بعد لڑکی ملزمان کے چنگل سے فرار ہو گئی۔
پولیس نے اجتماعی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ 3 ماہ بعد اپنی بیٹی سے ملا تو اس کے کپڑے پھٹے ہوئے تھے اور حالت غیر تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکی کو
پڑھیں:
سرگودھا ، نوجوان اوراس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کرکے ایک ساتھ قتل کردیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)نوجوان اور اس کے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے ایک ساتھ قتل کر دیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ڈی پی او نے نوٹس لیکر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں دادخیل کے علاقہ کچہ ڈیرہ لالے خیلانوالہ میں نوجوان شکیل اور اسکے ساتھ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا جن کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش،ڈی پی او اختر فاروق نے دوہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔