2025-03-20@11:35:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2184

«چینی خطاطی کانفرنس»:

(نئی خبر)
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  بھی چیمپئنز ٹرافی کے شاندار انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کا معترف ہوگیا اور ویڈیو جاری کر دی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جا رہی ہے جس کا سفر پاکستان میں تمام ہوا اور فائنل میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس شوپیس ایونٹ کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور میزبانی کے انتظامات دیکھ کر پی سی بی اور پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاو?نٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کر دی۔اس ویڈیو میں جہاں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنلز تک کے میچز کے سنسنی خیز لمحات دکھائے گئے ہیں...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان بریوفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل...
    جینان(نیوز ڈیسک) پاکستانی دانشور جمال خان نے چینی سکالر کے ساتھ مشترکہ طور پر لکھی اپنی تازہ تصنیف ’’مشرق سے ہوائیں،کیسے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام براعظموں کو منسلک کر کے معاشی مواقع پیدا کر رہا ہے‘‘ میں لکھا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا مقصد ایشیا، یورپ اور افریقہ میں بنیادی شہری سہولیات کی ترقی اور تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دے کر عالمی سطح پر رابطے اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔ جمال خان 2017 سے چین میں رہ رہے ہیں جو 2022 میں چین کے مشرقی شہر وے ہائی میں شان ڈونگ یونیورسٹی سے منسلک ہوئے۔وہ اس وقت شان ڈونگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو ہیں...
    لاہور: پاکستان جلد پہلی بار اپنے خلا باز خلائی وسعتوں میں بھیجے گا جس سے ملک میں سائنس وٹکنالوجی کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلا بازوں کو چینی ساتھی تربیت دیں گے، مشترکہ سائنسی وتحقیقی سرگرمیاں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گی۔ پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں چینی خلابازوں کیساتھ مختلف خلائی مشن انجام دیں گے. 1 لاکھ کلو وزنی اور55.6 میٹر طویل تیانگونگ خلائی اسٹیشن 2022ء میں اس وقت بنایا گیا جب امریکہ نے یہ الزام لگا کر چینی خلا باز اپنے خلائی اسٹیشن سے نکال دیئے کیونکہ یہ چینی فوج کے جاسوس ہیں۔ چین نے کم وقت میں تیانگونگ خلائی اسٹیشن بنا...
     سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت مزید 15 اراکین کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ان افراد کےخلاف ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرے گی، تمام رہنماؤں کو کل 12 بجے جے آئی ٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔ جے آئی ٹی، آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی ٹیم کے 10 ارکان جے آئی...
     سٹی 42: صدر مملکت اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے  آئی ایس پی آر کے مطابق  ایڈمرل (ریٹائرڈ) افتخار احمد سیروہی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف نیول اسٹاف رہےاللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین صدر مملکت آصف علی زرداری کا  سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی و سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ افتخار احمد سروہی کی وفات پر اظہار تعزیت  کیا ،صدر مملکت کا مرحوم افتخار احمد سروہی کے اِنتقال پر لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا صدر مملکت نے ملک کے دفاع کیلئے مرحوم افتخار...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی افتخارسروہی کے  انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی کا انتقال اسلام آباد میں ہوا۔  افتخار سروہی 1955 میں پاک بحریہ میں شامل ہوئے۔  انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ وہ  1986 تا 1988 پاک بحریہ کےسربراہ رہے۔  افتخار احمد سروہی 1988 تا 1991 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی رہے۔  جب خاوند پیشہ وارانہ طور پرمسلسل کامیابیاں...
    آئی سی سی چیمپئںز ٹرافی 2025ء کے فائنل کےلیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فائنل مقابلے کےلیے پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے باآسانی آسٹریلیا کو جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو سیمی فائنلز میں شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ایونٹ کی دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان اپنا ایک بھی میچ نہ جیت سکی تھی۔
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے، جہاں 9 مارچ بروز اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔ 4 بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر ایلنگ ورتھ 2023 کے حالیہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور دونوں فائنلسٹوں کے درمیان گروپ اے کے میچ کی ذمہ داری سنبھالی، جسے انڈیا نے 44 رنز سے جیت لیا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کو 4...
    صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو کے سب ڈویژن روندو کے بالائی علاقہ تلو بروق میں برفانی تودہ گرنے سے کئی مکانات دب گئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح کے چار بجے گرنے والے برفانی تودے کی زد میں آ کر کئی مکانات اور مویشی خانے کو نقصان پہنچا۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے تلے دبی چیزوں کو نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    راولپنڈی میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے جمعے سے سرکاری نرخ پر چینی، مٹن، بیف اور چکن کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر سلیم پرویز بٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم 163 روپے فی کلو چینی خرید کر 164 روپے فی کلو میں فروخت نہیں کرسکتے کیونکہ ایک کلو چینی پر 10 روپے ٹرانسپورٹ، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ کا خرچہ بھی ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو دس روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے وہ دکان سیل دکاندار خلاف...
    راولپنڈی: شہر میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے کل جمعہ سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا کہ ہم 163 روپے کلو چینی خرید کر 164 روپے کلو فروخت نہیں کر سکتے ہیں، ایک کلو چینی پر ہمارا 10 روپے  ٹرانسپورٹیشن، شاپنگ بیگ اور لوڈنگ خرچہ ہے۔ صدر ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ چینی کی ہول سیل قیمت پر کریانہ فروش کو 10 روپے کلو منافع دیا جائے، چینی کی 164 روپے کلو سرکاری قیمت مسترد کرتے ہیں۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جو چینی 164 روپے سے زائد فروخت کرے گا...
    چینی صدر کا ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کے صدرشی جن پھنگ نے سائنسی اور تکنیکی ترقی کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کی ترقی میں تعلیم کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز انہوں نے تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کے لیے چینی جدیدکاری کی ضروریات کی گہری تفہیم پر زور دیا۔ شی جن پھنگ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے دوران مشترکہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اس کوشش کا مقصد باصلاحیت افراد کو مستقل طور پر فروغ دینا، ان کی...
    بیجنگ :چائنا چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ، اور صارفی منڈی کی توانائی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ان پالیسی میں توسیع اور ریٹیل انڈسٹری کی انوویشن اور اپ گریڈیشن پالیسی کے بتدریج نفاذ سے معیشت پر مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کنزیومر مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
    بیجنگ :14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس میں اقتصادی موضوعات پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ دار حکام نے ترقی اور اصلاحات، مالیاتی بجٹ، تجارت اور مالیاتی سیکیورٹیز جیسے امور پر چینی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین ژنگ شان جے نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد طے کیا گیا ہے، ہمارے پاس بنیاد، حمایت اور ضمانت ہے۔ہم اس حوالے سے پراعتماد ہیں۔ژنگ شان جے نے بتایا کہ 2024 میں چینی معیشت نے ترقی اور اعلیٰ معیار دیکھا ہے۔ 2024 میں ، چین کی نئی صنعتوں ، نئے کاروباری فارمیٹس...
    واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2 اپریل کے قریب درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ تاریخ ٹرمپ کے “توہمات” کی وجہ سے طے کی گئی ہے، جو اصل میں 1 اپریل کو اپریل فول کے دن ٹیرف پالیسی نافذ کرنا چاہتے تھے، لیکن پھر انہوں نے اسے بدل کر 2 اپریل کر دیا، کیونکہ 1 اپریل کو منحوس دن سمجھا جاتا ہے۔درحقیقت، میں ٹرمپ کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتا ہوں اور اس کی تائید کرتا ہوں، کیونکہ ان کے بظاہر پراسرار انداز کو دیکھتے ہوئے، اگر وہ اپریل فول کے دن ٹیرف کا اعلان کرتے تو پوری دنیا الجھن کا شکار ہو جاتی، کہ ” آیا یہ سچ ہے...
    بیجنگ :چینی حکومت نے 2025 کی ورک رپورٹ نظرثانی کے لئے قومی عوامی کانگریس کو پیش کی۔ چین نے رواں سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف تقریباً پانچ فیصد مقرر کیا ہے۔ اس ” 5فیصد” کے لگ بھگ ہدف کو کیسے دیکھنا ہے؟ 2024 میں چین کی جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں پیش پیش تھا۔ اس وقت، بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے، اور چین اب بھی تقریباً 5فیصد کی ترقی کا ہدف مقرر کرتا ہے. یہ نہ صرف چین کی معاشی طاقت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عالمی معاشی بحالی میں اعتماد اور قوت بھی فراہم کرتا ہے۔ “تقریبا 5فیصد” کا...
    نیوزی لینڈ نے دوسری سیمی فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیوزی لینڈ نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے زیادہ  اسکور کرنے کا آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑا، کیویز نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بناکر کینگروز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ میچ میں کیویز کی جانب سے ریچن رویندرا نے 108 رنز بنائے، کین ولیمسن نے 102رنزکی اننگزکھیلی۔ اس سے قبل رواں چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا 351 کا اسکور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا، انگلش ٹیم کے اس ٹارگٹ کو عبور کرکے آسٹریلیا نے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا،...
    ایم اے بی اے ٹرمپ کا “ٹیرف میجک ” امریکہ کو دوبارہ دیوالیہ کر سکتا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھاکہ وہ 2 اپریل کے قریب درآمدی گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ یہ تاریخ ٹرمپ کے “توہمات” کی وجہ سے طے کی گئی ہے، جو اصل میں 1 اپریل کو اپریل فول کے دن ٹیرف پالیسی نافذ کرنا چاہتے تھے، لیکن پھر انہوں نے اسے بدل کر 2 اپریل کر دیا، کیونکہ 1 اپریل کو منحوس دن سمجھا جاتا ہے۔درحقیقت، میں ٹرمپ کے فیصلے کو مکمل طور پر سمجھتا ہوں اور اس کی تائید کرتا ہوں، کیونکہ ان کے بظاہر پراسرار انداز کو دیکھتے ہوئے،...
    لندن: برطانیہ میں زیر تعلیم چینی طالب علم ژینہاؤ زو کو متعدد خواتین کو نشہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔  حکام کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ کے خطرناک ترین جنسی مجرموں میں شامل ہو سکتا ہے، جبکہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس کے شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 50 سے زائد ہو سکتی ہے۔ 28 سالہ زو 2017 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ آیا تھا۔ وہ پہلے کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ میں زیر تعلیم تھا اور بعد میں یونیورسٹی کالج لندن (UCL) سے پی ایچ ڈی کر رہا تھا۔ وہ امیر خاندان سے تعلق رکھتا تھا اور مہنگی رہائش، برانڈڈ کپڑوں اور کاسمیٹک سرجری پر لاکھوں خرچ کرتا تھا۔...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران عون عباس بپی کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری میرے لیے بھی ایک خبر تھی، عون عباس بپی کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرایا...
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 371 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 625 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر  کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 440 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 184 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر3 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے90 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا اور روپے کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔
    جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بدھ کو قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر...
    جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا۔ آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ ہم فائنل میں بھارت کے خلاف مدمقابل آنا چاہتے تھے مگر ممکن نہیں ہوا۔ ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی جاکر پھر واپس آنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں تھی مگر کوئی معذرت پیش نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔ یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔
    واشنگٹن: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تجارتی ٹیرفز میں اضافے کے جواب میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تجارتی جنگ کی جانب بڑھ رہی ہیں، جب کہ ٹرمپ نے تمام چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چین نے بھی فوری طور پر جواب دیتے ہوئے امریکی زرعی مصنوعات پر 10-15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چینی سفارتخانے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ کو جنگ کی خواہش ہے، چاہے وہ ٹیرف جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کوئی اور قسم...
    لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
    چین کی قومی مقننہ کا سالانہ اجلاس شروع ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا)چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کا تیسرا اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔ بدھ کی صبح شروع ہونے والے اس افتتاحی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔وزیراعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ قانون سازوں نے قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے 2024 کے منصوبے پر عملدرآمد اور 2025 کے مسودہ منصوبے کے ساتھ ساتھ 2025 میں قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے مسودہ منصوبے پر ریاستی کونسل کی رپورٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے 2024 کے لئے مرکزی اور...
    کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا نوجوانوں کی تمام شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جائے تو کامیابی ملتی ہے،ڈاکٹر الیاس کولمبو کا میدان پاکستان کے وہیل چیئر ٹینس کھلاڑیوں کے عزم اور حوصلے کا گواہ بن گیا جہاں بی این پی ورلڈ کپ وہیل چیئر ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایرانی ٹیم کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔یہ تاریخی کامیابی پشاور کے احسان اللہ دانش کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کو حاصل ہوئی جو لنڈی ارباب پشاور سے تعلق رکھنے والے پیراپلیجک سنٹر پشاور کے گریجویٹ اور سپورٹس کوآرڈینیٹر ہیں۔کولمبو میں حالیہ لان ٹینس چیمپئن شپ...
    کراچی: بھارت کی جانب سے آسٹریلیا جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقا کی سیمی فائنلز میں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آگئے۔  گزشتہ روز بھارت نے دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسان مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسان مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو پچاس رنز سے شکست دی۔ اب بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 9 مارچ بروز اتوار کو ٹائٹل کے دفاع کیلیے دبئی کے میدان میں اتریں گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشن  پوائنٹس ٹیبل...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے سب قومی ٹیم سے باہر ہونیوالے صائم ایوب اور فخر زمان کی فٹنس سے متعلق تازہ اپ ڈیٹ جاری کردیں۔ صائم ایوب جنوری 2025ء میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے سبب کرکٹ سے 6 ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے تھے، اسی وجہ سے وہ پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی جگہ نہیں بناسکے تھے۔ قومی ٹیم کے دوسرے اوپنر فخر زمان آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے تاہم تاہم طویل عرصہ بعد ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی اور انہیں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔فخر زمان 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، اور سندھ ہائیکورٹ نے اس کیس میں ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: چینی شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف سندھ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہے ہیں، پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اہلکاروں کے لیے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ وکیل نے...
    بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔ بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے  پر بات چیت کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز...
    کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑگیا، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی سیکیورٹی ون کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں چینی شہری کو گھر کرائے پر دینے سے متعلق پولیس کا مکان مالک سے سیکیورٹی کے نام پر جگہ اور وسائل مانگنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ پولیس اہلکار چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کررہی ہے۔ پولیس افسران کہتے ہیں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لئے اہلکاروں کے لئے گھر میں جگہ بنائی جائے۔ اہلکاروں کا روز کا خرچہ بھی مکان مالک کو اٹھانے کا کہا جارہا ہے، درخواست گزار کا گھر حساس مقام...
    چینی صدر کا جیانگ سو پر قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، شی جن پھنگ بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چودہویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے جیانگ سو وفد کے مباحثے میں شرکت کی۔ بدھ کے روز اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “14ویں پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ ترقیاتی اہداف کے کامیاب حصول میں جیانگ سو کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ جیانگ سو کو اپنی اہم ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔ رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے...
    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1181 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 26.39 کروڑ شیئرز کے سودے 13.73 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 880 ارب روپے ہے۔
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا ہے کہ چین پاناما نہر کے معاملے پر پاناما کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور نہر کو مستقل غیر جانبدار بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ تر جمان نے بد ھ کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں پاناما نہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں کہا کہ چین نے کبھی بھی نہر کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس نے نہر کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ نام نہاد “چین نہر کو کنٹرول کرتا ہے” سفید جھوٹ ہے۔
    بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
    بیجنگ: چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے تمام اقلیتی قومیتوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  این پی سی کے تقریباً 3000  نمائندے شریک ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومت کی ورک  رپورٹ سنیں گے اور اس پر  نظرثانی  کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے  اور نئے سال میں قومی ترقی کا خاکہ تیار کریں گے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی حکومتوں کی بجٹ  رپورٹس اور سپریم  عوامی عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام...
    بیجنگ: چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور...
    ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولش خاتون کی بیٹی کی حوالگی کی درخواست پر بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون اننا مونیکا کی  بیٹی انیتا مریم خان کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران والد عدیل خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کراچی کے رہائشی ہیں اور یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے دلائل...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ...
    کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی اپنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔      رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ و ریونیو کے مشیر برائے پاکستان کرپٹو کونسل تعینات ہونے والے بلال بن ثاقب فوربز 30 انڈر 30 میں شامل ہیں، وہ کرپٹو ماہر اور ویب 3 انویسٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کو برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے “پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا، ایم بی ای اعزاز یافتہ بلال بن ثاقب حکومت پاکستان کے ساتھ کرپٹو پالیسی پر کام کریں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ییان کے مطابق پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل ٹکٹ کٹا چکا ہے۔ جنوبی افریقہ اسکواڈ ٹیمبا باوما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی انگیدی۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ ول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) بیجنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ 2025 میں چین کی اقتصادی ترقی کا ہدف پانچ فیصد ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج کی مسلسل تجدید اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز کے درمیان چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے دوران اس سے بیجنگ کے عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔ چینی پارلیمان کے سالانہ اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے اور وزیر اعظم لی کیانگ نے معیشت سے متعلق یہ اعداد و شمار مقننہ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے افتتاحی اجلاس کے دوران ایک رپورٹ میں پیش کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں چینی اشیاء پر 10 فیصد محصولات کا اعلان کیا تھا اور...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔  روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع...
    چین نے کہا ہے کہ امریکا چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کے لیے فینٹینائل ڈرگ کو ایک معمولی بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ’اگر امریکا جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ ٹیرف ہو یا تجارتی جنگ، بیجنگ آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کا یہ بیان نیویارک ٹائمز کی جانب سے منگل کے روز پوچھے گئے سوال کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے چین سے آنے والی بیشتر اشیا پر ٹیرف میں مزید 10 فیصد اضافے پر ردعمل کا تقاضا کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ مؤخر،...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لاہور میں آج ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے مکمل ٹکٹس نہ بک سکے۔ اس میچ کے لیے ٹکٹس اب بھی دستیاب ہیں، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عمران خان، فضل محمود انکلوژرز کے881 جبکہ رمیز راجہ اور سعید انور انکلوژرز کے 1232 ٹکٹس دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں اے ایچ کاردار اور جاوید میانداد انکلوژرز کے 556 اور سرفراز نواز انکلوژر کے451 ٹکٹ دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عبدالقادر، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز سولڈ آؤٹ ہیں، سعید احمد، ماجد خان، انضمام، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، وسیم اکرم گیلریز بھی سولڈ آؤٹ ہیں۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے ولا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا فیملی کے ہمراہ لاہور پہنچے ہیں اور کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل دیکھیں گے۔ دوسری جانب دیگر کرکٹ بورڈ کے سربراہان بھی کل لاہور پہنچیں گے۔
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔ جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن...
    کراچی ( سہیل افضل) کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے گرین چینل کے ذریعہ لوبیاکی آڑ میں اربوں روپے کے امریکن بادام اسمگل کرنے کے ایک بڑے اسیکنڈل کا سراغ لگایا ہے ، کسٹمز ترجمان کے مطابق میسرز اے آربرادر نے گزشتہ ماہ فروری 2025 میں گرین چینل کے ذریعہ Black Eyed Seeds (لوبیا) کے 84 کنٹینرز کلیر کرائے اور ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ کی چوری کی،ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین کو اطلاع موصول ھوئی کہ (KICT) کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹر مینل وی بوک گرین چینل کے ذریعے اے آر برادرز نے جبل علی پورٹ (دبئی)سے درآمد شدہ Black Eye Seeds (لوبیا) کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام اسمگلڈ کئے ہیں جن...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و سینئر وفاقی وزیر برائے خارجہ امور اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں جلد کھڑا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 2030 تک جی 20 ممالک کا حصہ بن جائے گا۔ کچھ عناصر کو ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا ہضم نہیں ہو رہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تمام ریگولیٹری ادارے باہمی تعاون اور بھرپور طریقے سے کام جاری رکھیں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یہ بات اسلام آباد میں کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے ہیڈ آفس کی...
    کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں لوبیا کی آڑ میں امریکن بادام کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے ذریعے 3ارب 60 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کا انکشاف کیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ میسرز اے آر برادرز نامی درآمد کنندہ جبل علی دبئی سے لوبیا کی آڑ میں چھلے ہوئے امریکن بادام کی بڑی مقدار اسمگل کرکے اپنے گوداموں میں منتقل کررہا ہے۔ اس اطلاع پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ معین الدین وانی نے درآمد ہونے والے لوبیا کے تمام کنٹینرز اپنی تحویل میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے...
    کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُسوقت تک رہیں گے، جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر کانگریس سے خطاب کریں گے، دوسری صدارتی مدت میں یہ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو4وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز اسکور کرسکے جبکہ بھارت کے محمد شامی نے 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارتی...
    سندھ میں تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کی تقرری کے طریقہ کار کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ نے چیف سیکریٹری سمیت چیئرمن بورڈز اینڈ یونیورسٹیز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت عالیہ نے فریقین سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا جواب نہیں آیا تو غیرحاضری میں درخواست پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ درخواست گزار الطاف میمن نے بورڈز چیئرمین کے طریقہ کار کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا بورڈز چیئرمین کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے نہیں ہوسکتی، 2022 کے قانون کےمطابق سرچ کمیٹی صرف یونیورسٹی وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے بنائی جاسکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سندھ میں تعلیمی بورڈز کی تقرری کا عمل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیم کے چیمپئز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت میں پی سی بی کو بڑا دھچکا، لاہور میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔ ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی طور پر کروڑوں روپے نقصان کے خدشے کا امکان ہے، متعدد انکلوژرز کی سیکڑوں ٹکٹس تاحال آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔ عمران خان اور فضل محمود اکلوژرز کے887ٹکٹس فروخٹ کے لئے دستیاب ہیں، دونوں انکلوژرز کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔ راجہ اور سعید انور کے 1187 ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں، راجہ اور سعید انور کے83...
    چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کےلیے 265 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو آغاز تو اچھا ملا لیکن صرف تھوڑی دیر کا، تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔ بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
    اسلام آ باد:چین اور پاکستان نے پاکستانی خلابازوں کے انتخاب ، تربیت اور چین کے خلائی اسٹیشن مشن میں ان کی شرکت سے متعلق تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک تجز یے میں کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستانی خلابازوں کو چین میں منظم طریقے سے تربیت دی جائے گی اور آئندہ چند سالوں میں قلیل مدتی مشنز کے لیے چینی خلائی اسٹیشن میں داخل کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے کسی دوسرے ملک کے خلابازوں کا انتخاب اور تربیت کی ہے جو چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے بین الاقوامی تعاون کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ عمل چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو وسیع...
    بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
    اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد...
    بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
    سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گواد اور کراچی پورٹ پر مستقل چیئرمین کی عدم تقرری پر سینیٹر دنیش کمار نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر قائم مقام چیئرمین ہی معاملات چلانے ہیں تو مستقل عہدہ ختم کر دیا جائے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں، یا سرینڈر کریں، یا کرپشن تسلیم کریں، یا پھر لڑیں۔...
    چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد اب چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین امریکی زرعی درآمدات پر نئی اضافی ڈیوٹیاں عائد کرے گا۔ چینی وزرات خزانہ کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والی مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر 15 فیصد اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔ چینی حکام کے مطابق جوار، سویا بین، گائے کا گوشت، آبی مصنوعات، پھل، سبزیاں اور...
    چین کی جانب سے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت تجارت اور ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے امریکہ کے خلاف متعدد جوابی اقدامات کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی حکومت نے فینٹانل کی بنا پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی تمام چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ منگل کے روزچینی وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے حالیہ اضافی ٹیرف اقدامات کے تناظر میں ڈبلیو ٹی او تنازعات تصفیہ میکانزم کے تحت امریکہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ چین ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اپنے جائز حقوق اور مفادات...
    — فائل فوٹو محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا پر ان تعیناتیوں پر نکتہ چینی اور معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ، یونیورسٹیز کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے ملازم کی بطور چیئرمین تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں سے کسی کو بورڈ اور امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انٹرویوز مکملچیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق...
    دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بلوچستان: دہشتگردوں...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار  نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے جو آپ کے خیرخواہ نہیں، وہ آپ کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کا ایٹمی قوت ہونا ایسی قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت علی پرویز ملک بھی خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن کبیر احمد سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  سی سی پی ہیڈ آفس کا سنگ بنیاد کی تقریب ایک یادگار لمحہ ہے، نئے...
    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 2023 میں احمد آباد میں بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم کو اس بار 7 اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل کی پچ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔ ایونٹ میں بھارت نے اپنے تینوں میچ دبئی میں کھیلے اور اسپنرز کی بدولت ہی جیتے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا، چیمپینز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔
    چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے کا آج سے آغاز ہو رہا ہے دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو جیت کر چیمپئن بننے کے مشن میں آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا سیمی فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔اس بڑے سیمی فائنل میں ایک جانب ٹیسٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا تو دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بھارت ہے اور ماہرین ایونٹ جیتنے کے لیے ایک بار پھر بلیو شرٹس کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان،...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 9 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 977 پر آ گیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 475 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، ہنڈرڈانڈیکس 1264 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا،  دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا تھا۔مارکیٹ میں  85 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 20 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 88 کروڑ...
    بلاول ہاؤس کراچی میں ایک ملاقات کے دوران چیئرمین پی پی پی کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ان کو وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سکیورٹی کی صورت...
    آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے اور دبئی کی کنڈیشنز سے آگاہ ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں اور اسٹیو اسمتھ پُر اعتماد ہیں کہ ان کے کھلاری کنڈیشنز کو جلدی سمجھ لیں گے۔ میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میچ میں بس اپنا کھیل کھیلنا پیش کرنا، کنڈیشنز استعمال کرنا 100 اوورز تک اچھا کھیلنا ہوگا۔ دو اچھی ٹیمیں کھیلنے جارہی ہیں، اس میچ کو ایک اچھا مقابلہ ہونا چاہیئے۔ آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ان کو لگتا ہے کہ یہ میچ اس بات پر انحصار...