سندھ: 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا پر ان تعیناتیوں پر نکتہ چینی اور معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ، یونیورسٹیز کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے ملازم کی بطور چیئرمین تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں سے کسی کو بورڈ اور امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کےلیے امیدواروں کے انٹرویوز کا سلسلہ 18 روز بعد مکمل ہوگیا۔
انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
محکمۂ بورڈز و جامعات کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ہنگامی طور پر بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اپریل سے نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں جبکہ تعلیمی بورڈز کو انتظامی چلینجز کا سامنا ہے اور اس وقت افسرز قائم مقام چیئرمین کے طور پر تعینات ہیں، چناچہ اس تناظر میں سیکیورٹی کلیئرنس کی چھوٹ دیدی جائے۔
واضح رہے کہ جامعات کے وائس چانسلرز کی طرح چیئرمین بورڈز کی بھی ملک کے 2 معروف اداروں آئی ایس آئی اور آئی بی سے کلیئرنس لی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں ان 2 معتبر اداروں نے بعض امیدواروں کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تھی جس کے بعد انہیں عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ 4 برس سے سندھ کے کسی بھی بورڈ میں مستقل چیئرمین، کنٹرولر، سیکریٹری اور آڈٹ افسران نہیں ہیں مگر اس کے باوجود بھی امتحانات اور نتائج کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تعلیمی بورڈز میں چیئرمین چیئرمین کے سندھ کے
پڑھیں:
سندھ سرکار کا محکمہ بلدیات میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
آزاد نہڑیو : سندھ سرکار نے محکمہ بلدیات میں 11 گریڈ کے یوسیز سکریٹریز کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق 11 گریڈ کے 807 یوسیز سیکریٹریز کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے ذریعے کی جائیں گی ۔ یوس سیکریٹری کیلئے انٹر کی ڈگری لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
محکمہ بلدیات سندھ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ملازمت کے خواہشمند امیدوار اگلے ماہ پانچ اپریل 2025_تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔
لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی