اسلام آباد: ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نقل و حمل ہے۔اس روٹ کا کھلنا چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نئی رفتار پیدا ہو گی بلکہ علاقائی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی مضبوط حمایت میسر آئے گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام ا باد

پڑھیں:

عید کے پہلے روز بیوہ ہوئی تھی؛ اداکارہ نے کرب ناک داستان سنادی

عید کا تہوار سب کے لیے خوشیوں کی برسات لے کر آتا ہے لیکن خوشی کے اس دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے تو یہ زندگی بھر کا روگ بھی بن جاتا ہے۔

اداکارہ و ماڈل فہیمہ اعوان کو بھی ایسے ہی ایک کرب ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ان کے شوہر 2022 میں عید الفطر کے پہلے روز انتقال کرگئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد اب ہرعید پر ہم دکھی ہوجاتے ہیں میری بیٹی خود کو کمرے میں بند کرلیتی ہے۔

فہیمہ اعوان نے بتایا کہ وہ مکہ مکرمہ میں تھیں اور عبادت میں مشغول تھیں، جب انھیں شوہر کے انتقال کی خبر ملی۔

ماڈل اور اداکارہ فہیمہ اعوان نے کہا کہ اس سال سے میں نے عید کو روایتی انداز سے منانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس پر عمل بھی کیا۔

فہیمہ اعوان نے بتایا کہ میں نے بیٹی سے کہا کہ اپنا پسندیدہ غرارہ نکالے، مہندی لگائے اور عید کی تیاری کرے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ پھر ہم عید کے دن تیار ہوئے اور گھر والوں کو باہر لے کر گئی۔ ہم گھومے پھرے اور خوب مزے کیے۔

ماڈل فہیمہ اعوان نے کہا کہ دل اب بھی درد سے بھرا ہوا ہے لیکن زندگی کو ایک جگہ پر جامد نہیں کیا جا سکتا۔

 

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات جاری
  • عید کے پہلے روز بیوہ ہوئی تھی؛ اداکارہ نے کرب ناک داستان سنادی
  • چائینہ کی ائیر کارگو کمپنی کا پاکستان میں براہِ راست آپریشن
  • حماس نے اسرائیل کی جنگ بندی کی پیش کش کو باضابطہ طور پر مسترد کردیا
  • واک: کھانے سے پہلے یا بعد میں سودمند؟
  • پاکستان کا ایران سے بارٹر پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ، 1200ایرانی ٹرک سرحد پر پھنس گئے
  • بیلاروس میں پاکستانی کارکنوں کی ممکنہ آمد پر لیٹویا کی جانب سے اعتراض سامنے آ گیا
  • تھرپارکر، غلطی سے سرحد پار کرنیوالا پاکستانی نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
  • تھرپارکر: غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
  • ایپل کا انوکھا قدم: بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کامیاب