چیمپیئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان میں آج آخری مقابلہ ہوگا، دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، فاتح ٹیم دبئی میں بھارت سے ٹائٹل کے لیے مقابلہ کرے گی۔
دونوں ٹیموں کی بیٹنگ لائن اپ مضبوط اور لاہور کی بیٹنگ کے لیے سازگار پچ پر بڑے اسکورز کی توقع ہوگی، کیویز کے پاس مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل کی صورت میں 2 اسپنرز موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا ایک اسپنر کیشو مہاراج پر انحصار کرے گا۔
جنوبی افریقا کے تجربہ کار بیٹر ڈیوڈ ملر کے لیے یہ ممکنہ طور پر آخری بڑا ایونٹ ہو سکتا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا کردار فیصلہ کن رہے گا۔
دونوں ٹیمیں اب تک آئی سی سی ٹورنامنٹس میں 11 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں، ان میں سے 7 میں کیویز نے کامیابی حاصل کی۔ سن 2017 کے بعد سے دونوں کا صرف تین ون ڈے میچز میں سامنا ہوا، ان میں سے 2 ورلڈ کپ اور ایک حالیہ ٹرائنگولر سیریز کا میچ شامل ہے۔
لاہور کی پچ پر گروپ مرحلے میں اوسط پہلی اننگز اسکور 316 رہا جو باقی وینیوز کے مقابلے میں زیادہ ہے، یہاں نئی گیند کے ساتھ دوپہر کے وقت سوئنگ زیادہ دیکھنے میں آئی۔
کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے موجودہ کیوی بیٹر ہیں البتہ اسپن اور خاص طور پر مہاراج کے خلاف ان کی سست بیٹنگ ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ جنوبی افریقی بیٹرز حریف اسپنرز کے خلاف زیادہ بہتر کھیل پیش نہیں کر سکے، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر اور مائیکل بریسویل ان کمزوریوں کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ادھر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے دبئی کا سخت سفر ضرور کیا لیکن لاہور میں چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہیں، ٹیم نے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کیں، بھارت کے خلاف آخری گروپ میچ دبئی میں ہوا جس میں 44 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، کیویز پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔
سینٹنر نے کہا کہ ٹیم نے طویل سفر کے بعد آرام کر لیا اور اب مکمل طور پر تیار ہے۔ سینٹنر نے جنوبی افریقی سائیڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس موجود معیاری فاسٹ بولرز اور اسپنرز کسی بھی ٹیم کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا کے سیمی فائنل نیوزی لینڈ کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
پاکستان، آذر بائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے پیسک ہاؤس میں پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سفیر کی اہلیہ ترانہ فرہادوف، صدرآذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس عدیل شجاع بٹ، شجاعت کاظمی، پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ چوہدری شافع حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی حجم بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں۔ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں بننے والے گارمنٹ سٹی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری لگے گی۔ فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے فروغ کیلئے قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جائے گی۔ آذربائیجان کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں، ہرممکن سہولت دیں گے۔ سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے کہاکہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے لاہور میں آذربائیجان ٹریڈنگ ہاؤس بنایا گیا ہے۔آذربائیجان پاکستان میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے حکومت پاکستان سے ایم او یوز ہوچکے ہیں۔