جنوبی افریقا کے بیٹر ڈیوڈ ملر نے چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

بدھ کو قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈیوڈ ملر نے نیوزی لینڈ کے 363 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میچ کی آخری گیند پر 2 رنز لے کر 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے سابق کھلاڑی وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی، جو اس وقت تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ہی 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس نے بھی انگلینڈ کے خلاف 77 گیندوں پر سنچری بنا کر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 50 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ڈیوڈ ملر

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے اور نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔آج کے میچ کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت سے فائنل میچ کھیلے گی۔رواں ایونٹ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہی جب کہ نیوزی لینڈ نے ایک میچ بھارت سے ہارا ہے۔باہمی میچوں میں دونوں ٹیموں کا تقابل کریں تو جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 73 میچوں میں 42 میں پروٹیز کامیاب رہے۔ 26 میں نیوزی لینڈ کو فتح نصیب ہوئی جب کہ پانچ بے نتیجہ رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیل رہی ہے اور فائنل میں بلیو شرٹس کے کوالیفائی کرنے کے باعث اب یہ بڑا میچ 9 مارچ کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیوزی لینڈ کیخلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا، ڈیوڈ ملر
  • چیمپئنز ٹرافی میں ایک اور سنچری: کیوی بیٹر راچن رویندرا نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
  • چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
  • جنوبی افریقہ ایک بار پھر چوک کر گیا:نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
  • چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف
  • چیمپئنز ٹرافی دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت لیا
  • جمہوریہ چیک کے ٹھنڈے پانی میں تیراکی مقابلے، نیا ریکارڈ قائم
  • چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان