نیوزی لینڈ کیخلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا، ڈیوڈ ملر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 350 رنز کا ہدف پورا کرنا آسان نہیں تھا۔
آئی سی سی کے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو میں کہا کہ ہم فائنل میں بھارت کے خلاف مدمقابل آنا چاہتے تھے مگر ممکن نہیں ہوا۔
ڈیوڈ ملر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی جاکر پھر واپس آنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں تھی مگر کوئی معذرت پیش نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
دوسرا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب ہمیں اچھا آغاز کرنا ہوگا۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میں واپس آ گیا ہوں اور اب کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے گروپ اے اور جنوبی افریقا نے گروپ بی سے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
آج کا میچ جیتنے والی ٹیم اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 4 وکتوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔