Daily Mumtaz:
2025-03-06@14:37:08 GMT

چین کی خوردہ صنعت میں بہتری کا رجحان

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

چین کی خوردہ صنعت میں بہتری کا رجحان

بیجنگ :چائنا چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ، اور صارفی منڈی کی توانائی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ان پالیسی میں توسیع اور ریٹیل انڈسٹری کی انوویشن اور اپ گریڈیشن پالیسی کے بتدریج نفاذ سے معیشت پر مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کنزیومر مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی:

پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279 روپے 86 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ 

اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے:وزیر اعظم 
  • معروف صنعت کار وفاقی کابینہ میں شامل
  • معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیا
  • ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
  • الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • یو این ایلچی کی شام پر مسلسل جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
  • پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 111977 پر
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز تیزی کا رجحان
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان