چیمپئنز ٹرافی 2025: دوسرا سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل ٹکٹ کٹا چکا ہے۔
جنوبی افریقہ اسکواڈٹیمبا باوما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی انگیدی۔
نیوزی لینڈ اسکواڈول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے دونوں سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
دبئی میں کل پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا مدِ مقابل ہوں گے، نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے جب کہ پہلے سیمی فائنل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔لاہور میں دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہو گا۔
سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائرنگ کریں گے جب کہ دوسرے سیمی فائنل کے میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔