پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 132 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار 119 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، ہنڈرڈانڈیکس 1264 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 986 پوائنٹس پر بند ہوا،  دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا تھا۔مارکیٹ میں  85 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 287 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 20 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  تھے۔سٹاک   مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113,591 جبکہ کم ترین سطح 111,829 پوائنٹس رہی  تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میں کاروبار مارکیٹ میں کے شیئرز میں کا

پڑھیں:

چین کے معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان

چین کے معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور قومی شماریات بیورو کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے  ہفتہ کو  فروری کے لئے چین کا پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس جاری کیا۔ جشن بہار کے  بعد ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے تیزی سے آپریشن اور پیداوار دوبارہ شروع کردی ، مارکیٹ کی طلب عام طور پر بحال ہو چکی ہے ، اور مجموعی طور پر مینوفیکچرنگ انڈسٹری توسیع کی حد میں واپس آ چکی ہے۔فروری میں چین کا مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس 50.2 فیصد رہا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔

بنیادی خام مال کی صنعت کا نیو آرڈر انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3.4 فیصد پوائنٹس اضافے سے تقریباً 51 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا، جو اپریل 2023 کے بعد سے ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ مجموعی طور پر، فروری میں مارکیٹ طلب نے اچھے آپریشن کا ایک عمومی رجحان ظاہر کیا، اور معیشت کی اندرونی محرک قوت میں بھی استحکام کا رجحان ہے.

مارکیٹ طلب میں بحالی کی وجہ سے ، کاروباری اداروں کی پیداواری سرگرمیوں نے نمایاں ترقی دیکھی ہے۔ فروری میں پروڈکشن انڈیکس 52.5 فیصد رہا جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 2.7 فیصد زیادہ ہے۔فروری میں خام مال کی خریداری کا پرائس انڈیکس 50.8 فیصد رہا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے، اور لگاتار تین ماہ تک 50 فیصد سے نیچے رہنے کے بعد توسیع کی حد میں واپس آگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت
  • پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، انڈیکس 111977 پر
  • چین میں موجود غیر ملکی کمپنیوں کا چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے عزائم
  • رمضان المبارک میں سٹاک مارکیٹ کے دفتری اور کاروباری اوقاتِ کار جاری
  • رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اوقاتِ کار
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 42 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ
  • رمضان المبارک میں بینکوں کے اوقاتِ کار جاری
  • چین کے معاشی اشاریوں میں بہتری کا رجحان