بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے 2023 میں احمد آباد میں بھی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا جس میں بھارت کو شکست ہوئی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم کو اس بار 7 اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جبکہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سیمی فائنل کی پچ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی۔

ایونٹ میں بھارت نے اپنے تینوں میچ دبئی میں کھیلے اور اسپنرز کی بدولت ہی جیتے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجے شروع ہوگا، چیمپینز ٹرافی کے تمام میچز جیو سوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئے، وہ پیر کی انجری کا شکار ہوئے تھے

آسٹریلوی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

21 سالہ کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے آسٹریلوی اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئن بننے کا مشن، پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025، پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج کھیلا جائے گا
  • بھارت کے خلاف سیمی فائنل معرکے کا بے صبری سے انتظار ہے، آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ
  • بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنلز میں کون کس سے ٹکرائے گا؟
  • بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، جارح مزاج اوپنر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
  • چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرےگا؟ فیصلہ ہوگیا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں کس ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟