بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کا عندیہ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد نے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کی۔

بی سی بی کے صدر نے مدعو کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کرکٹ بہت آگے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے درمیان ایف ٹی پی کے علاوہ وائٹ بال سیریز کرانے پر بات ہوئی ہے، دونوں بورڈز سیریز شیڈول کرنے  پر بات چیت کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ فاروق احمد کو لاہور میں سیمی فائنل کے موقع پر خوش آمدید کہتا ہوں اور چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد پر بی سی بی کے تعاون پر فاروق احمد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز گزشتہ چند ہفتے سے باہمی سیریز پر بات کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
  • انجری کے شکار صائم ایوب اور فخر زمان سے متعلق اہم خبر
  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا
  • آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ، کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال
  • پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان کو محسن نقوی پر بھروسہ کرنے کو کہا تھا
  • آفاق احمد اور فاروق ستار کے درمیان رابطہ
  • بھارت کی اہم شخصیت چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی
  • چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی نے ایک اور نیا ریکارڈ بنا لیا