چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔

ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان بری

وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل کچھ ارکان کہہ رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ سیر سپاٹے کرتے ہیں، ایوان میں نہیں آتے، سینیٹ کا رکن پہلی بار نہیں بنا، کئی سال قومی اسمبلی اور سینیٹ میں رہا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر کوئی رکنِ سینیٹ جیل میں ہے تو رول کے مطابق میں پروڈکشن آرڈر جاری کر سکتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھیکہا کہ کل ایک اور ممبر کو بھی اٹھا یا گیا ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کہ دونوں ارکان کو پروڈیوس کریں، اگر نہ کیا تو میں پروڈکشن آرڈر جاری کروں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔

شبلی فراز نے کہا کہ جس صوبہ میں پی ٹی آئی کی اکثریت ہے وہاں سینیٹ الیکشنز نہیں کرائے جا رہے، یہ ایوان نامکمل ہے، بتایا جائے کے پی میں سینیٹ الیکشنز کیوں نہیں کروا رہے؟ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذلت ایک رکن کی ہو، پورے ایوان کی زلت ہوتی ہے، آپ نے بائیکاٹ کرکے بھی ہمت دکھائی، اعجاز چوہدری کو قانون کے مطابق ایوان میں لایا جائے، ہماری اصل ڈیمانڈ وہی ہے اعجاز چوہدری کو لایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف
  • سید یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چودھری، عون عباس کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے
  • یوسف رضا گیلانی کو کرپشن کیس میں بڑا ریلیف مل گیا
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلئے بڑا ریلیف، 3 مقدمات میں بری
  • ٹڈاپ اسکینڈل کیس: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات سے بری
  • پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کرونگا، چیئرمین سینیٹ
  • ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 ملزمان بری
  • ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بری
  • چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 3 کرپشن کیسز میں بری