2025-02-24@14:33:03 GMT
تلاش کی گنتی: 351
«کی شکل میں»:
(نئی خبر)
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
حیدرآباد: حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے پریس کلب کے باہر پیکا ایکٹ اور صحافی جان محمد مہر کے قتل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
چلتی نہیں اڑتی ،کروٹ کروٹ بدلتی وقت اور زمانے کی یہ راہیں ، تیزی اور جلدی کی بناء پر دوڑتی گرتی یہ دنیا یہ لوگ یہ زمانہ یہ نسل کہاں جا رہی ہے کیا مقصد ہے کسی کی سمجھ میں کچھ نہیں آ رہا بس تیزی و جلدی اتنی کہ خود سوچ و سمجھ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے لیکن کس لیے کس کام کے لیے کچھ پتا نہیں زندگی خود انسان کے ہاتھوں پریشان ہے کہ،میرا دنیا میں آنے کا مقصد تو پہلے سے طے شدہ بہت واضح تھا اور اس کے بعد کا بھی لیکن کس لیے کس کام کے لیے اتنی جلدی کچھ پتا نہیں (جلدی کا کام شیطان کا) شاہد ہم سب شیطانی رستے کے شیدائی...

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں سناتن دھرم (قدیم ہندو دھرم) کو بحران لاحق ہوا تو پھر کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہ سکے گا۔ ملک میں یکجہتی اور یگانگت برقرار رکھنا لازم ہوچکا ہے۔ بھارت پر کوئی بحران آیا تو سناتن دھرم بھی اُس بحران کی زد میں آئے گا۔ ایسی حالت میں کوئی بھی دھرم، فرقہ یا ذات محفوظ نہ رہ سکے گی۔ پریاگ راج (اِلٰہ آباد) میں مہا کُمبھ میلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم برگد کا وہ درخت ہے جس کی چھاؤں میں سب پھل پھول رہے ہیں۔...
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔فوٹو فائل بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کل ہوگی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مدمقابل ہیں۔ ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیے: ضمنی بلدیاتی الیکشن: سیکورٹی انتظاما ت مکمل ترجمان کے مطابق کوہلو، کچھی میں 3، 3 جبکہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جنرل نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی۔چاغی، خاران۔واشک، بارکھان، سبی،...
ژوب(نیوز ڈیسک) اسکول کلرک کی جانب سے میٹرک کے طلبہ کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلزپارٹی رکن بلوچستان اسمبلی میرعلی حسن زہری نے طلبہ کی فیس جمع کرادی ہے جو اسکول کلرک جوئے میں ہار گیا تھا، اسکول پرنسپل نے بتایا کہ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24لاکھ 16ہزار 800روپے جمع کرائے۔ پرنسپل وزیر خان نے بتایا کہ اسکول کلرک کے جوئے میں رقم ہارنے کے انکشاف کے بعد صوبائی وزیر نے رابطہ کیا،میر علی حسن زہری نے رقم جمع کرانے کیلئے رابطہ کیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ کی جانب سے بار بار فیس جمع کرانے کے نوٹسز ملے تھے، ملزم کلرک شہزاد جمال جیل...
بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے جونیئر کلرک کی جانب سے طلبا کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے واقعہ کے بعد صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے طلبا کی امتحانی فیس جمع کرادی ہے۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24 لاکھ 16 ہزار 8 روپے کی رقم طلبا کی امتحانی فیس کی مد میں جمع کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ژوب: ہائیر سیکنڈری سکول کا کلرک داخلہ فیس کے 25 لاکھ روپے جوے میں ہار گیا واضح رہے کہ ژوب کے سرکاری اسکول کا جونیئر کلرک نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کی امتحانی فیس جوئے میں ہار گیا تھا۔ امتحانی فیس جمع نہ ہونے پر طلبا کے امتحانات سے متعلق شکوک و شبہات پائے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اتوار (26 جنوری) کو ملک کی سب سے بڑی میراتھن ریس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اس میراتھن ریس کا انعقاد مایہ ناز رننگ گروپ اسلام آباد ’رن ود اَس‘ کررہا ہے۔ ناز برادران بشمول قاسم ناز اور ہاشم ناز نے 2016 میں آئی-آر- یو کی بنیاد رکھی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ میں میراتھن ریس، شرکت کرنے والے غیر ملکی سیاح کیا کہتے ہیں؟ یہ سیریز کی پانچویں میراتھن ریس ہوگی جس میں پاکستان اور دنیا بھر سے دوڑنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ایونٹ پاکستان میں میراتھن کے حوالے سے نئے معیار متعین کرے گا۔ اتوار کو ہونے والی میراتھن میں ملک بھر سے 3000 سے زائد رنرز کی...

حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) بھریاسٹی پریس کلب کے بانی ممبر اور سینئر صحافی محمد سومر کیریو گزشتہ 6 ماہ سے کینسر میں مبتلا ہو کر بے یارو مدد گار بستر پر زندگی اور موت کی کشمش میں کسی مسیحا کے انتظار میں ہیں، 60 سالہ سینئر صحافی کے مطابق اپنی تمام جمع پونجی علاج پر لگا چکا ہوں، بھریاسٹی پریس کلب کے صحافیوں رانا عبدالستار راجپوت، علی حیدر عباسی، مجید کیریو، رانا شیر محمد راجپوت، ایم ندیم منگی، آفتاب احمد سمیت دیگر نے حکومت سندھ، محکمہ اطلاعات شرجیل انعام میمن، انفار میشن وزیر عطاء اللہ تارڑ سمیت متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد سومر کیریو کا علاج سرکاری خرچ پر کرایا اور ان کی مالی مدد کی جائے۔
جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو و دیگر علامہ باقر زیدی، طارق حسن، ایڈووکیٹ وسندتھری اور صاحبزادہ افتخار عباسی کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر رہنما وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، عوامی تحریک کے مرکزی صدر وسندی تھری ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ق سندھ کے صدرمحمدطارق حسن اور جے یوپی سندھ کے صدر صاحبزادہ افتخار عباسی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر کے انہیں جماعت اسلامی کی جانب سے اتوار 26 جنوری کو حیدرآباد میں’’ دریائے سندھ سے غیر قانونی طور پرمزید 06 نئی نہریں نکالنے اور سندھ وزراعت کو درپیش خطرات اور ان کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے آصف زرداری اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق آصف زرداری، نواز شریف ،یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش شروع کر دی، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے نیب کو خط لکھ کر شواہدسمیت توشہ خانہ کاریکارڈ مانگ لیا ہے۔ نیب سےآصف زرداری، نواز شریف ، یوسف گیلانی کا ریکارڈ مانگا گیا، جے آئی ٹی شواہد کی روشنی میں نیا ضمنی چالان تیار کرے گی۔ نیب ریکارڈ کے بعد تمام ملزمان کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔ توشہ خانہ ریفرنس...
کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے اور احتجاج سے لیکر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نظارت کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سینیئر...
کوٹری: جماعت اسلامی جامشورو کے ضلعی عہدیداران طبی کیمپ اور پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے
کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ پریس کلب کشمور میں سینئر صحافی اور مصنف ابو منتظر کی جانب سے سندھ کی ثقافتی مچ کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کچہری میں صحافیوں، شہریوں، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں درگاہ عالیہ بھرچونڈی سے میاں یوسف رسول تحصیل اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر احسان علی دایو، چیئرمین ٹائون کمیٹی گڈو شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاکم علی بھٹی، مسلم لیگ کے صدر رانا غفار علی، ڈاکٹر سبھاش کمار، نیتن کمار، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شفیق احمد مزاری بشمول کابینہ عہدیداران صدر نیشنل پریس کلب زبیر احمد کلوڑ روشن علی نصیرانی نادر علی کولاچی سمیت شہر کے معززین نے خصوصی طور پر شرکت...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں بی جے پی کی حکومت نے تیز رفتار ترقی کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 128ویں جینتی کے موقع پر کٹک میں منعقدہ "یوم پراکرم" تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جیسے نیتاجی نے آزادی کے لئے اپنی آرام دہ زندگی کو ترک کر کے مشکلات اور چیلنجز کو اپنایا، اسی طرح ہمیں بھی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے اپنے آرام دہ دائرے سے باہر نکلنا ہوگا۔ نریندر مودی نے کہا "آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کے موقع پر پورا ملک انہیں عقیدت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے تصدیق کی ہے کہ سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے امریکی صدر بل کلنٹن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ ملاقات ایوان صدر کے واش روم میں ہوئی، سابق صدر پرویز مشرف نے خود جسٹس ارشاد کو کلنٹن کے پیچھے واش روم بھجوایاتھا، سابق صدر سب کے سامنے نوازشریف کو پھانسی نہ دینے کی یقین دہانی نہیں کروانا چاہتے تھے، سابق چیف جسٹس نے خود مجھے واقعہ سنایا ، صدر کلنٹن کے دورے کا مقصد نواز شریف کی رہائی تھا۔ امریکی صدر کا دورہ پاکستان...
دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے...
ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.2فی صد ہے۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13ہزار 118 اور خواتین...
(ویب ڈیسک) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ 24 جنوری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں سی ای سی کے تمام اراکین شریک ہوں گے۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
حیدرآباد: سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنما احتجاج کر رہے ہیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ایوانِ صدر، اسلام آباد میں ملاقاتیں کیں۔ ملک کی سیاسی اور پارٹی کی تنظیمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کرنے والوں میں سید خورشید احمد شاہ، امجد ایڈووکیٹ، سینیٹر سیف اللہ مگسی اور سینیٹر بلال احمد خان مندوخیل بھی شامل تھے اور اس دوران ایوان بالا سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ بلاول سے قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور بھی ملے۔ اس موقع پر پنجاب کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔ چوہدری منظور نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کل اوجی ڈی سی ایل، اسلام آباد، میں کامیاب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جو چیئرمین پی پی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کا فیصلہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جمعرات کو ( کل ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے اسلام آباد ہائیکورٹ اس کیس میں سزا ختم کر دے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مخالفین عدالت کے ذریعے سیاست کی کوشش کر رہے ہیں اور عدالتوں کو حکومت نے میدان جنگ بنایا ہوا ہے۔بیرسٹر علی ظفر...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک)کچھ روز قبل چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو ایک مشکل نے گھیر لیا ہے، اور ان کی جائیداد پر حکومت کی جانب سے قبضہ کرنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش ریاست کی عدالت نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پٹودی خاندان کی جائیدادوں پر حکم امتناع اٹھا لیا ہے، جن کی مالیت قریباً 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے بنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت اپنی اراضی سے ہاتھ دھو سکتا ہے۔ ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاؤس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے...

افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ری شیڈول ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر
افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ری شیڈول ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کی گریڈ 17سے 18میں ترقی کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا 23جنوری کو طلب کیا گیا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ، اجلاس اب 29جنوری بروز بدھ کو صبح دس بجے منعقد ہو گا ۔ اس سے قبل یہ اجلاس 23جنوری کو صبح 10 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں طلب کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کو ری شیڈول کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ...
ایک بار پھر امریکی جریدے فوربز نے ہم غربا کی عزت کا مذاق اڑایا ہے۔ دنیا بھر میں فوربز کو غریب اور متوسط طبقے کے لوگ سب سے زیادہ حسرت اور دلچسپی کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ ممکن ہے خود امرا کو بھی یہ میگزین اچھا لگتا ہو۔ کسی بھی میگزین یا اخبار کے سرورق پر چھپنے سے کچھ تو تفاخر اور اکڑ فوں پیدا ہوتی ہی ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ دنیا کی ننانوے فیصد سے زیادہ اکثریت اس میگزین کی لسٹ میں دل ہی دل میں اپنا نام ڈھونڈ رہی ہوتی ہے۔ خیر، اس کا مطلب یہ بھی ہرگز نہیں ہے کہ اس میگزین میں چھپنے والی دنیا کی 100امیر ترین شخصیات میں کچھ نام و ناموس اور...
نواب شاہ (پ ر) بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز کی چوتھی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ اور یوم والدین کل 23 جنوری کو بختاور کیڈٹ کالج میں منایا جائے گا جس میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز اور ائر وائس مارشل عامر شہزاد (ایس آئی) ایم مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، جبکہ تقریب میں کالج کی کیڈٹس اور ان کے والدین بھی شرکت کریں گے۔
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے ارسا قانون میں ترمیم کے خلاف سندھ آباد گارم فورم کے سربراہ شاہ جہان جونیجو، حاجی موسی ساند کی قیادت میں لطیف گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، سندھو دریا سے 6 کینال نکال کر سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے، سندھ کو تباہ کر کے پنجاب کو آباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ دھرتی کی خاطر مرد وخواتین...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے چیئرمین پی ٹی آئی کی کیا بات ہوئی اس پر حکومت کو پریشان رکھنا ہے، ہم نے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات پیش کر دیئے ہیں، مطالبات نہ مانے گئے تو ایک سیکنڈ بھی مذاکراتی عمل میں نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ سزا کیخلاف اپیل تیار ہوگئی، کل یا پرسوں دائر کریں گے، مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مذاکرات کا...
کراچی: سندھ کی جامعات میں کل بھی تدریسی عمل بندرہے گا، فپواسا نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق فپواسا کے فیصلے کے مطابق کل بروز بدھ کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا، جامعہ کراچی کی تمام کلاسز کل بھی نہیں ہونگی۔ جامعہ کراچی کےجنرل سیکریٹری انجمن اساتذہ ڈاکٹر معروف بن رؤف کاکہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے تمام اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ کہ کل 11:30 بجے سلور جوبلی گیٹ پر اپنی بھرپور شرکت کے ذریعہ ہونے والے مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جامعات میں تدریسی عمل معطل ہے، جس کی وجہ سے تمام کلاسز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے، نئی مطالعہ پاکستان...
ڈاکٹر نسیم اشرف(فائل فوٹو)۔ سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ بل کلنٹن باتھ روم گئے اور نواز شریف کی سزا سے متعلق چیف جسٹس سے بات کی۔سابق چئیرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کی کتاب کی تقریب رونمائی پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا خارجہ پالیسی، افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان کو کیا چینلجز رہے، سب کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا جو میں نے دس پندرہ سال میں دیکھا وہی لکھا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اس...
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نسیم اشرف نے اپنی کتاب رنگ سائیڈ میں کچھ تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ امریکی صدر بل کلنٹن نے اپنے مختصر دورے کے دوران اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان سے واش روم میں 5 منٹ کے لیے ایک خفیہ ملاقات کی جس میں انہوں نے نواز شریف کو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل پرویز کے دور میں پھانسی نہ دینے کی گارنٹی حاصل کی۔ اپنی کتاب میں وہ یہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ صدر کلنٹن کو امریکی حکومت نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن اس کے باوجود وہ جنرل مشرف کی دعوت پر پاکستان آئے اور سابق فوجی آمر نے امریکی صدر...

کلثوم نواز و مریم نواز کی تصاویر اور ان پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل, محکمہ تعلیم کی تصدیق
پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر شامل کر دی گئیں۔ محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر شامل کرنے کی تصدیق کر دی۔نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بااثرخواتین کی کامیابیوں میں مریم نواز باب 8، صفحہ 163 پر مطالعہ پاکستان کی کتاب میں شامل ہیں۔محکمہ تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح، نصرت بھٹو، فہمیدہ مرزا کی طرح مریم نواز، کلثوم نواز کے نام اور تصاویرشائع کی گئی ہیں، نظر ثانی شدہ نصابی کتاب فی الحال چھپائی کے مرحلے میں ہے. نئی مطالعہ پاکستان 2025 کے تعلیمی سال...
سابق فوجی صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے دیرینہ ساتھی، سابق چئیر مین پی سی بی اور بانی قومی کمیشن انسانی ترقی نسیم اشرف کا خیال ہے کہ نواز حکومت کے خاتمے اور پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا کو خدشہ تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی ہوجائے گی جس کا اظہار اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے بھی کیا تھا۔ نسیم اشرف نے مشرف دور میں ان کے ساتھ 7 سالہ اقتدار کے حوالے سے ringside کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے اس دور کے اہم واقعات اور حکومتی فیصلوں، پاک امریکا و پاک بھارت تعلقات اور طالبان امور پر آنکھوں دیکھے واقعات بیان کیے ہیں۔...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز اور ان کی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے دسویں جماعت کے نصاب میں کلثوم نواز اور مریم نواز کی تصاویر کے ساتھ ان پر لکھے گئے مضمون شامل کیے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے ترجمان نے دسویں جماعت کے نصاب میں مریم نواز اور کلثوم نواز کی تصاویر و مضامین شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نصاب میں مریم نواز کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان...
ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مستحقین کو اس بار رمضان نگہبان پیکیج کارڈز کی شکل میں دیا جائے گا۔ لاہور میں ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدرات کی، اجلاس میں لاہور کے اندر رواں ماہ 27 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور میں بسیں چلانے کےحوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ بسیں شمسی توانائی سے چلیں گی،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ نے پنجاب کے بڑےشہروں میں 620 ماحول دوست بسیں جلد چلانے کی ہدایت کی ہے۔ 7 سالہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر کیس کا رخ پھر تبدیل مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ میں...
ملک میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام کے لیے یونیسیف سے معاہدہ ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی( کی معاونت سے ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ کے لیے یونیسف سے معاہدہ ہوگیا۔ یونیسف بچوں کی فلاح، تعلیم، صحت اور حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ نوجوانوں کو پائیدار ترقی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے یونیسف اور مسلم ورلڈ لیگ کی شراکت داری و ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے 1.5 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’گرین اسکلز ٹریننگ پروگرام‘‘ نوجوانوں کو پائیدار مستقبل کے لیے ضروری مہارتیں فراہم...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل جہاں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو فوری نوید استخارے کی ضرورت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کر دی ہو۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی زحل چند دنوں تک زائچے میں قیام کرے گا یہ رکاوٹوں اور مشکلات کو ہوا دیتا ہے۔ آپ نے بہت سنبھل کر چلنا ہے اور چند دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دینا ہے۔ جوزا: 21 مئی تا 21 جون اپنے غصے پر قابو رکھیں زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو آپ کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جائے۔ خاص طور پر گھریلو ماحول...
راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
اسلام آباد: وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ کسٹمزنے4 سال میں مالی فراڈ کے299 مقدمات درج کئے فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے کرپشن کیسزمیں ملزمان کی مجموعی تعداد 547 ہے، 105 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کےاجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں فراڈ اور کرپشن مقدمات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی۔ وزیرخزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف کیا ہےکہ سیلز ٹیکس فراڈ کیسز میں 77 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے،سیلز ٹیکس فراڈ کی کل رقم 411 ارب 77 کروڑ سے زائد ہے، کسٹمز فراڈ کے 299...

منی ٹریل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے، قاضی فائز عیسٰی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، جسٹس محسن اختر کیانی کے کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ منی ٹریل ثابت کرنا تو بہت مشکل کام ہے، منی ٹریل کا ثبوت تو قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر تاشفین خان کی نیب کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے مبینہ منی لانڈرنگ پر ڈاکٹر تاشفین خان کو طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم قانونی طریقے سے پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، منی ٹریل موجود ہے۔جس پر جسٹس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر چار روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ان تقریبات کے دوران میوزک شو، آتش بازی کے مظاہرے اور ریلی شامل ہیں جبکہ ٹرمپ آج 20 جنوری کو حلف اٹھائیں گے. حلف برداری سے منسلک چار روزہ تقریبات کا آغاز ہفتے کے روز سے ہواتھا ٹرمپ اپنے عہدے کی دوسری مدت کا حلف اٹھا رہے ہیں منتخب نائب صدر جے ڈی وینس نئی صدارتی کابینہ کے نامزد ارکان کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں ان کے اعزاز میں عشائیہ کی میزبانی کریں گے.(جاری ہے) ورجینا کے شہر استرلنگ میں واقع اپنے گالف کلب میں ہفتے کی شام ٹرمپ نے استقبالیے کی میزبانی...
پرویز مشرف کے دور اقتدار میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے سابق عہدیدار نسیم اشرف نے 1999 میں نواز شریف کی معزولی کے بعد ان کی ممکنہ پھانسی روکنے کے لیے امریکی صدر بل کلنٹن کی پاکستان کے چیف جسٹس سے ملاقات کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’رِنگ سائیڈ‘ میں کیا ہے۔ معروف سماجی کارکن اور سابق کرکٹر نسیم اشرف 2006 تا 2008 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے بحیثیت چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی ترقی بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس دوران وہ اہم سیاسی امور اور واقعات کے شاہد بھی رہے۔ انہوں نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے...
بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جنرل پرویز مشرف دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی تھی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکی صدر بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن صدر بل کلنٹن نے محض اس لیے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا کہ برطرف وزیراعظم میاں نواز شریف کو...
مردان(آئی این پی ) تخت بھائی سرکل پولیس کی کامیاب کارروائیاں، ٹرانسفارمر چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتار پولیس کی جدید سائنسی تکنیک اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے بڑی کامیابی ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایت پر تخت بھائی سرکل پولیس نے ٹرانسفارمر چوری میں ملوث گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ تخت بھائی اور تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے جدید سائنسی بنیادوں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے انجام دی۔ڈی ایس پی تخت بھائی شکیل خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار شدگان میں صاحب زادہ ولد شمس (سکنہ پار ہوتی، حال باڑی بند)، فضل شاہ ولد اختر شاہ، اور حارث ولد عنایت (ساکنان...
پانچ ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف آپریشن سرکل حیسکو لاڑ کے دفتر کے سامنے احتجاج سے واپڈا CBA یونین کے صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان اور دیگر نمائندگان موجود ہیں حیسکو سرکل لاڑ کے ملازمین کی جبری بے طرفی کو ختم کرکے ملازمین کو فی الفور بحال کیا جائے۔ لائن اسٹاف جو قلیل تعداد میں ہونے کے باوجود ادارے کی بقاء اور عوام کو بجلی کی روانی جاری رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ہمیں جن محنت کش ملازمین کے ہاتھوں کو چومنا اور ان کا بہتر سے بہتر خیال رکھنے کی ضرورت ہے ان ہی محنت کش ملازمین کو ادارے کے کرپٹ افسران اپنی ذاتی پسند نا پسند، عناد اور منتھلی کی عدم ادائیگی...
ڈاکٹر عافیہ ٹیم کے ممبران عافیہ کی رہائی کیلیے کراچی پریس کلب پرمظاہرہ کررہے ہیں
گوادر: گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب کل (پیر) کو ہوگی، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف اس جدید ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، جبکہ کراچی سے گوادر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ افتتاحی پرواز پی کے 503 کی آمد پر ایئرپورٹ پر واٹر سیلیوٹ پیش کیا جائے گا۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے، جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گوادر ایئرپورٹ بڑے طیاروں، بشمول ایئر بس 380، کی لینڈنگ کے لیے موزوں ہے اور یہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
ایک 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آچکا ہے جس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا سنائی گئی ہے اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ بشریٰ بی بی کو 7 سال سزا اور 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس جسے القادر ٹرسٹ کیس بھی کہا جاتا ہے، پہلا کیس تھا جس میں 9مئی 2023 کو عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور اور بعد ازاں 27 فروری 2024 کو ان پر فردِجرم عائد کی گئی تھی۔ یہ فیصلہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جسٹس ناصر جاوید رانا کی سربراہی میں سنایا گیا ہے جو کہ 18 دسمبر کو...
ملتان(نیوز ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔ میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔ کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ...
ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ اینڈیز کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے بعد کپتان شان مسعود نے اسپنرز کی تعریف کی ہے۔ شان مسعود نے کہا ہے کہ خامیاں ہر شعبے میں ہوتی ہیں تاہم ہمیں ’بیسٹ‘ بننے کے لیے خود کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ انہوں نے ملتان ٹسٹ میچ کے پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اور سعود شکیل کی پارٹنرشپ اہم تھی۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں پچ پر وقت گزارنا اہم کام ہے اور ایسے موقع پر اپنی ذمہ داری پر توجہ مرکوز کرنے...
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے شہر قائد میں سردی میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔ جاری بیان کے مطابق شہر قائد میں پیر کو کم سے کم پارہ دوبارہ سنگل ڈیجیٹ میں 9 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ کئی روز تک شہر میں شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس میں کہا گیا کہ منگل کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہیں۔ یاد رہے کہ آج گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،...

کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کل ہو گی، مگر شدید سرد موسم کے باعث یہ تقریب کھلے میدان کے بجائے انڈور یعنی روٹنڈا ہال میں منعقد کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کیپیٹل ہل کے سامنے روٹنڈا ہال میں ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عوام کو سرد موسم میں تکلیف میں نہیں ڈالنا چاہتے، اسی لیے تقریب کو اندر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1985 میں بھی صدر ریگن کی حلف برداری کی تقریب سرد موسم کی وجہ سے روٹنڈا ہال میں ہوئی تھی۔
کوٹری: صحافی فیاض سولنگی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے
کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔ اس کے ساتھ کراچی کیلئے...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا ذکر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر کا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیران کردیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلوی بالر گلین میک گرا میرے کیرئیر کے دوران مشکل ترین بالر تھے جسکا میں نے سامنا کیا، وہ نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔ مزید پڑھیں: "صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے" تصدیق ہوگئی قبل ازیں سابق آل راؤنڈر نے تصدیق کی تھی کہ اوپنر صائم ایوب انجری...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت اور امانت کے پرخچے اڑا دیے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان 190 ملین پاونڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے، بانیٔ پی ٹی آئی کی اپنی کابینہ کے لوگوں سے کس طرح بند لفافے میں منظوری لی گئی اس کے گواہ ان کے اپنے وزراء رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا انتظار کرنے والے کل رو کیوں رہے تھے؟تحریک فساد والے کل سے بوکھلائے پھر رہے ہیں،190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین...
انڈیا کی ریاست تامل ناڈو کی حکومت نے وادی سندھ کا رسم الخط ڈی کوڈ کرنے والوں کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے یہ اعلان وادی سندھ کی تہذیب کی دریافت کے صد سالہ جشن کے موقع پر کیا۔ وادی سندھ کی تہذیب 2500 قبل مسیح سے 1700 قبل مسیح کے درمیان پروان چڑھی اور پھر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زوال پذیر ہوئی۔ گزشتہ صدی کے شروع میں ہڑپہ اور موہنجوداڑو میں اس تہذیب کے آثار دریافت ہوئے تو آثار قدیمہ کے ماہرین کو کھدائی کے دوران دوسری اشیا کے ساتھ ساتھ لکھائی کے کئی نمونے بھی ملے۔ ان تحریروں کے حروف جانوروں کے نقشوں اور علامتوں پر...
وزیر اطلاعات پنجاب اعظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کے کل کے فیصلے نے عمران خان کی صداقت و امانت کے پرخچے اڑا دیے ہیں۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے اعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس کیس کو بار بار موخر کیا جاتا رہا، نیب کے وکیل کو جرح مکمل کرنے کے لیے 35 سماعتیں کرنا پڑی، کہتے تھےکہ ہم چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آجائے، اب رونا دھونا کیوں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈران کل شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کھڑے قہقہے لگا رہے تھے، لگ نہیں تھا کہ ان کے لیڈر کو سزا ہوئی ہے۔ اعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزرا نے کہا کابینہ...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس فیصلے سے کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لاہور:بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ 9نو مئی اور 5اکتوبر کے 2کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ان...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ بالآخر سنا دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گی ہے ،اسی طرح القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا بھی حکم دیاگیاہے ، کیس کے فیصلے کی تاریخ میں تین بارتبدیلی کی گئی جس سے مختلف شکوک وشبہات پیداہوئے اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ یا القادر ٹرسٹ کیس اس 450 کنال سے زیادہ زمین کے عطیے سے متعلق تھا جو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے القادر...
بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔، لاہور میں میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4...
حیدرآباد: پسند کی شادی کرنے والا جوڑا پریس کلب پر تحفظ کی اپیل کر رہا ہے
تل ابیب /غزہ/ اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی /صباح نیوز) وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں ہونے والے سیکورٹی کابینہ نے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ اجلاس نے کئی گھنٹے غور اور جائزے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے حق میں فیصلہ دیدیا۔ سیکورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی۔ اس کے بعد اب حکومتی کابینہ اجلاس میں بھی منظوری لی جائے گی جو کہ اسرائیلی آئین کے تحت لازمی ہے تاہم بآسانی منظوری ملنے کے امکانات قوی ہیں۔ اگر مکمل کابینہ سے بھی منظوری مل جاتی ہے تو اتوار کے روز پہلا اسرائیلی یرغمالی حماس کی...
آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک شاکا قلندرز کی ٹیم کا محمد ندیم اور دیگر آفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک) آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا ۔پہلے میچ میں شاکاکلب نے فرینڈز کلب کوسات وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں میر فتح نے شاکا قلندرز کوآٹھ رنز سے ہرا دیا ،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر جاری لیگ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کھیلے گئے،پہلے میچ میں فرینڈز کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر123رنز اسکور کئے ،حسن علی نے53،فہد نے24اور الیان نے11رنز بنائے ۔شاکا کلب کی جانب سے نعمان نے21رنز دے کر تین جبکہ ظہور اور ولید نے دو...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔...
کراچی (پ ر ) جامعہ الفلاح کی سالانہ تقریب قاری ضمیر اختر منصوری کی زیر صدارت اتوار 19جنوری صبح نو بجے جامعہ الفلاح ناظم آباد میں منعقد ہوگی۔جبکہ مہمانان گرامی میں اسد اللہ بھٹو‘منعم ظفر‘مولانا عبدالوحید‘سید وجہہ الحسن ‘مفتی عطا الرحمٰن۔مفتی علی زمان کشمیری و دیگر علما و مشائخ کرام خطاب کرینگے۔ سالانہ تقریب میں کامیاب طالب علموں کی دستار فضیلت تکمیل القرآن ہوگئی اور انہیں اسناد و انعامات دیے جائیں گے۔
ارجنٹائن: پاکستان کی جرأت مند کوہ پیما ثمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو ثمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔ ماؤنٹ اکنکاگوا سرکرنے کے بعد ثمر خان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ رپورٹ کے مطابق ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کل فیصل آباد کے ایک طالب علم نے مجھ سے کہا ’آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔‘اوکاڑہ یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میں اپنے حقیقی بچوں سے زیادہ قوم کے بچوں سے محبت کرتی ہوں، میں قوم کے بچوں سے اپنا رشتہ کسی صورت کمزور نہیں ہونے دوں گی۔انہوں نے کہا کہ کل فیصل آباد میں ایک طالب علم نے کہا اسے مجھے دیکھ کر پتہ چلا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے۔ جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے...
پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا، سر کر لی ہے۔ ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔ سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کو دیا۔ ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی...
اسلام آباد: حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں...

پاڑا چنار: امدادی قافلہ لے جانے والے 6 لاپتا افراد کی بوری بند لاشیں برآمد، بمشکل طے پایا امن معاہدہ ختم
خیبرپختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں 6 افراد کی بوری بند لاشیں ملنے پر عمائدین نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جرگے کے ذریعے کیا گیا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کرم شورش: بگن میں خوراک و ادویات کی رسد کاٹنے کے لیے امدادی قافلے پر راکٹ حملے و فائرنگ یاد رہے کہ گزشتہ روز اشیائے ضروریہ اور ادویات پاڑا چنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے مقام پر حملہ کردیا گیا تھا۔ گاڑیوں پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کل ہی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور 2 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت کچھ لوگ لاپتا ہوگئے تھے۔ (لاپتا...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق، 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔ سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو فراہم کرے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور تجارتی شرائط کا تعین کیا جائے گا، اور اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔ پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ کل سنا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ 13 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کی عدم موجودگی کے باعث کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 13 جنوری کو ملزمان کی عدم پیشی پر فیصلہ سنانے کی اگلی تاریخ 17 جنوری مقرر کی تھی جبکہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ فیصلہ سنانے کے بجائے مؤخر کردیا گیا...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا. احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا. نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا. کیس کا فیصلہ ابتدائی طور پر 23 دسمبر...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا ریلیف ملے گا، کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی عملے نے وکلا کو آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعے کے روز 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے جو پہلے سے محفوظ...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری 2025 کو ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی جانب سے اس بارے میں عمران خان کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس کیس کا فیصلہ تین مرتبہ مؤخر ہو چکا ہے۔ ابتدا میں 23 دسمبر 2024، پھر 6 جنوری 2025 اور اس کے بعد 13 جنوری 2025 کو اس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ رکھی گئی تھی، تاہم ہر مرتبہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ اس کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اثاثوں اور ان کے 190 ملین...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا ہے تو اب سزا بھی دے دیں، کیوں نہیں دے رہے۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا، عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا علیمہ خان نے کہاکہ ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی امید نہیں، عمران ٹرمپ کے انتظار میں نہیں بلکہ اپنے آپ کو سرخرو کرنے کے لیے جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا، نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، کیس...
اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے عملہ نے پی ٹی آئی وکلا کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا محفوظ شدہ فیصلہ سنائیں گے۔ خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس ٹرائل ایک سال کے عرصے میں مکمل ہوا، نیب ریفرنس کا ٹرائل گزشتہ سال 18 دسمبر کو مکمل ہوا تھا، کیس کا فیصلہ ابتدائی...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل دن ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی عملے نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سنائیں گے، جو پہلے سے محفوظ ہے۔ اس سے قبل 3 بار 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کیا جاچکا ہے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی ویب سائٹ کو بند کرنے اور تمام سروسز کو موبائل ایپ پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نادرا کی ویب سائٹ باضابطہ طور پر 17 جنوری کو آف لائن ہو جائے گی۔ اس ضمن میں 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی اور اب تمام سروسز موبائل ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ محسن نقوی نے وضاحت کی کہ جعلساز افراد جعلی شناختی دستاویزات بنانے میں مدد کے لیے جعلی ویب سائٹس کا استعمال کر رہے...
سٹی 42 : وفاقی حکومت نے نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ بند کرنے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نادرا پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند کی جا رہی ہے اور اس کی جگہ نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، 3 نئے ریجنل سینٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے۔ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے 73 فلسطینی شہید کردیے محسن نقوی نے کہا کہ نادرا کی پاک آئی...
کل اور ہفتے کو سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ دو روز کےدوران سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے جب کہ کرشہرقائد میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔علاوہ ازیں بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوجائیاگ اور یہ سسٹم ایک دو روز ملک میں رہے گا، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ شہر میں آج بروز جمعرات دوپہر کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ پارہ 24 سے 25 ڈگری متوقع ہے جبکہ...
---جنگ فوٹو سفارت خانۂ پاکستان کے 4 رکنی وفد نے ناظم الامور سید فراز زیدی کی قیادت میں یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرپرسن ڈیوڈ میک کلسٹر سے ملاقات کی ہے۔سفارت خانے کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں جو موضوعات زیرِ بحث آئے ان میں پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان تعلقات اور تعاون کو گہرا کرنے کے مزید طریقوں کے علاوہ علاقائی اور عالمی اہمیت کے دیگر معاملات شامل تھے۔دوسری جانب سفارت خانۂ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی کے مطابق خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ وفد کی ایک انتہائی خوش گوار اور گرمجوشی سے ملاقات ہوئی جس میں عالمی اور علاقائی سیاسی منظر نامے پر مکمل اور واضح بات...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ جموں و کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے اور اپنے غیر قانونی قبضے کے تلخ حقائق کو چھپانے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے...

کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
کراچی:پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر کا کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ گروپ فوٹو
اسلام آباد (آن لائن)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کرلیا گیا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی زیر صدارت کریں گے، ای سی سی آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
کراچی : گل زمین فٹبال کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں کھلاڑی فتح کے حصول کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے کراچی (رپورٹ: عارف میمن) پیغام پاکستان اور مسلم یوتھ لیگ کے زیر اہتمام 15روزہ ’’گل زمین فٹبال کپ‘‘ کا سیمی فائنل آج ککری گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنلکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بڑے میچز میں شائقین کے لیے بھی بڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ لیاری کے علاوہ حیدری اسپورٹس گرائونڈ ، محمدی اسپورٹس گرائونڈ ملیر کے کوالفائیڈ کھلاڑیوں بھی سیمی فائنل میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں آج ہونے والے میچز میں تمام ٹیموں نے مجموعی طور پر 21گول کیے جبکہ بلوچ مجاہد 8گول بناکر ایونٹ میں نمایاں رہی۔ ککری گرائونڈ لیاری میں میچز کے دوران...
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ عباسی جیمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب مجاہد جیمخانہ کو 63 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ تیسر ٹاؤن ٹائیگر کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔ جواب میں مجاہد جیمخانہ 210 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ پاک اسٹار گراؤنڈ پر سندھ رعنا کرکٹ کلب نے لانڈھی ٹائیگر کرکٹ کلب کو 118 رنز سے ہرا دیا۔ سندھ رعنا کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9...
فٹبال کلب مانچسٹر یونانئیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے چہروں پر...
چیف جسٹس آف پاکستان کی جیل اصلاحات کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت کل ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت کل ہوگی۔ چیف جسٹس عامر فاروق خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں عدالت نے وزارت داخلہ ، پولیس ، ایف آئی اے سمیت دیگر سے کل تک جواب طلب کر رکھا ہے۔خدیجہ شاہ نے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ کے ذریعے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پر پابندی کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی بتائی گئی ہے، نہ کہ فلم کا مواد۔ کنگنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اور تحریر کردہ یہ فلم 17 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی 1975 کی سیاسی صورتحال اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی جانب سے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا نے اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں بھارتی فوج، اندرا گاندھی اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی مدد کو نمایاں کیا...