ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید، سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،

سعودیہ میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پر پہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ کو اتوار کے روز ہوگا، رمضان کےدوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گے،

عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا، عید کی چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 فروری2025ء) رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان کا اختتام قریب آنے پر سعودی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے مملکت بھر میں مقیم مسلمانوں سے جمعہ 28 فروری کو نماز مغرب کے بعد چاند دیکھنے کی اپیل کر دی گئی۔ رویت ہلال کی مقامی کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ جمعہ کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے، چاند نظر آ جانے کی صورت میں اپنی شہادت کو لازمی ریکارڈ کروایا جائے۔

دوسری جانب آسٹریا دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں رواں سال رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ سے بھی کم وقت باقی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سپارکو ماہرین کی پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بج کر 45 منٹ پر ہو گا اور 28 فروری کو غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی۔ سپارکو کے مطابق 28 فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی کی وجہ سے اس کا نظر آنا مشکل ہے۔

سپارکو کے مطابق 28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس کی وجہ سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔ اس پیش گوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو ہلال نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا، شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔ جبکہ ماہرین موسمیات کی بھی اہم پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔ توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
  • چاند نظر نہیں آیا؛ پہلا روزہ 2 مارچ کو ہوگا؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی
  • چاند نظر آیا یا نہیں؟ مفتی پوپلزئی نے بھی اعلان کر دیا
  • رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ،اتوار کو پہلا روزہ ہوگا،مر کز رویت ہلا ل کمیٹی
  • رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا،پہلا روزہ اتوار کو ہوگا
  • رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
  • 3 اسلامی ممالک کا 2 مارچ کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہونے کا اعلان
  • پہلا روزہ اتوار کے روز ہونے کا امکان
  • رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق سعودی سپریم کورٹ کا اہم اعلان