امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شہدائے ملت جعفریہ، شہدائے فلسطین و لبنان، بالخصوص سردار شہید سید حسن نصراللہ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی و والدہ ماجدہ علامہ محمد امین شہیدی کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم مسجد ولی العصر میں بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی، مجلس ترحیم سے علامہ سید اقتدار حسین نقوی خطاب کریں گے، امامیہ فائونڈیشن پاکستان کے رہنما احسن مہدی نے کہا کہ شہدائے اسلام جنہوں نے اپنی جانیں راہ خدا میں قربان کی ہیں اُنہیں پوری دنیا میں خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کررکھی تھی یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے اپنی

پڑھیں:

ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی منظوری کے بعد ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع ہوگیا جس کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قلعہ کہنہ قاسم باغ سمیت پنجاب کی دیگر تاریخی عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ کیا تھا۔

سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی پنجاب کے نایاب ورثے کی حفاظت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ ہے۔

مریم وارنگزیب نے کہا کہ قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے جس کی  بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش سے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف تاریخی ورثے کی بحالی کے کام کی نگرانی خود کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30 ویں برسی
  • شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کو نئی راہ دکھائی، پاسبان ملت کانفرنس
  • پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام شبِ بیداری
  • پشاور یونیورسٹی میں آئی ایس او کے زیراہتمام شبِ بیداری مع القرآن
  • ملتان کے تاریخی قلعہ کہنہ قاسم باغ کی بحالی کا کام شروع
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا58واں سالانہ اجلاس 4 سے 7 مئی 2025 تک اٹلی کے شہرمیلان میں منعقد ہوگا
  • شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ ایک فکر، ایک مشن، اور ایک نظریہ تھے، علامہ راجہ ناصر عباس
  • لاہور، برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، مزار پر دعائے کمیل کا اہتمام
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلئے T20 اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز