کرکٹر حارث ر ئوف کی خواجہ آصف سے ملاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حار ئو ث رف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رف کی ملاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث ر ئو ف کی خواجہ آصف سے ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد حارث رف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف سے ملاقات

پڑھیں:

حارث رؤف، شاہین اور نسیم شاہ مجھے دیں تو میگا اسٹار بنادوں گا، شعیب اختر

اسلام آباد:

دنیائے کرکٹ کے تیز ترین باولر  شعیب اختر کا کہنا ہے شاہین آفریدی، حارث رؤف، اور نسیم شاہ کو ریسٹ دینا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اپنے 9 رتن بھی تبدیل کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد میں سجی کیپیٹل پریمیئر لیگ کی تقریب دستخط میں شعیب اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اور سی پی ایل کے بطور برینڈ ایمبیسڈر معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کیوں کھلاڑیوں کو پہلے نکالا جاتا ہے اور پھر شامل کیا جاتا ہے، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ جیسے کھلاڑی مجھے دے دیے جاتے تو یہ سب میگا اسٹار ہوتے۔

انہوں نے کاہ کہ چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت مایوسی ہوئی، کرکٹ کا بھی ہاکی والا حال کیا جارہا ہے، مینجمنٹ اور ٹیم مسلسل تبدیلیوں سے کچھ حاصل نہیں ہورہا، محسن نقوی نے انفراسٹرکچر ضرور بہتر کیا ہے لیکن پالیسیز بھی بدلنا ہوں گی۔

شعیب اختر نے کہا کہ حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حارث رؤف، شاہین اور نسیم شاہ مجھے دیں تو میگا اسٹار بنادوں گا، شعیب اختر
  • کرکٹر حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا
  • ’ملاقاتوں پر تو زور ہے مگر پرفارمنس زیرو‘، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے ملاقات پر صارفین برہم
  • بانی پی ٹی آئی نے پشاور اسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت کردی
  • بانی پی ٹی آئی کی پشاور اسٹیڈیم کا منسوب نام واپس کرنے کی ہدایت  
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا، عمران خان
  • حکمران جو مرضی کرلیں، ڈیل نہیں کرونگا: عمران خان
  • خواتین وکلاء مرد وں کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف عمل ہیں، ملک عدنان احمد