عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے معاملے پر جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات 4  سے 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا،جبکہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے وفد کا وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مذکارات شیڈول کیےگئے ہیں اس کے علاوہ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایم ایف

پڑھیں:

اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق

— فائل فوٹو 

اسلام آباد کے علاقے جنگ سیداں میں گزشتہ روز بارش کے دوران زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔

پولیس کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکے گھر کے قریب پلاٹ میں کھیل رہے تھے کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • اسلام آباد: وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا پہلا مسودہ متعارف کروا دیا
  • ائیرلائن کی غلطی سے سعودی عرب میں پھنسے 60 عمرہ زائرین دوبارہ ٹکٹ لے کر وطن پہنچے
  • وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
  • اسلام آباد: خاتون ٹک ٹاکر کی پولیس افسران کی سیٹ پر ویڈیو، ایس ایچ او اور تھانہ محرر معطل
  • بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے فون پر بات اور میڈیکل چیک اپ کی درخواستیں منظور
  • امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب
  • ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور عمان میں ہوگا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
  •  وفاقی بجٹ  کی تیاری، پاکستان اور آئی ایم ایف کے  مذاکرات شروع ، کس چیز پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز آگئی؟ جانیے