حرمین شریفین میں مسنون اعتکاف کی رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس مساجد میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔
رجسٹریشن صبح 11 بجے سے شروع ہوگی اور اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ یہ عمل مخصوص تعداد میں درخواستوں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔
اعتکاف 20 رمضان (20 مارچ) کو شروع ہوگا اور ماہِ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور اس کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔
اعتکاف ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جس میں عبادت گزار خود کو نماز، قرآن کی تلاوت اور ذکر و اذکار کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ یہ عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، جس میں معتکفین مسجد میں قیام کرتے، عبادت کرتے اور دنیاوی مصروفیات سے الگ ہو کر روحانی قربت حاصل کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں رمضان کا آغاز یکم مارچ کو ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ ہزاروں عبادت گزار حرمین شریفین میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے تاکہ روحانی یکسوئی اور عبادت میں مصروف ہو سکیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں عیدالفطر31 مارچ کو ہوگی، رویت ہلال ریسرچ کونسل کا اعلان
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلئے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔ خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی، تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کیلئے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔دوسری جانب غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق کو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگا۔