قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے مُلاقات کی اور ملاقات کے بعد میڈیا کو چکما دے کر بات چیت کیے بغیر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے۔

رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف سے کرکٹر حارث رؤف کی مُلاقات وزیر دفاع کے چیمبر میں ہوئی، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے مُلاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات کے بعد حارث رؤف میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے، حارث رؤف میڈیا نمائندگان کو چیمبر کے باہر دیکھ کر واپس اندر لوٹ گے تھے۔

ذرائع کے مطابق بیک ڈور سے نکلنے سے قبل حارث رؤف کی جانب سے پوچھا گیا کہ میڈیا باہر موجود ہے یا چلا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواجہ آصف سے حارث رؤف کی بیک ڈور سے چیمبر کے م لاقات

پڑھیں:

سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی پولیس انسپکٹر بن گئے؟

بھارتی کرکٹ کے مہاراجا سارو گنگولی کی پولیس انسپکٹر کے لباس میں تصاویر نے تہلکہ مچادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اب نیٹ فلکس کی ایک نئی ویب سیریز میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ سارو گنگولی اب ایک اداکار بننے جا رہے ہیں، اور ان کی پولیس وردی میں تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

سارو گنگولی، جنہیں کرکٹ کی دنیا میں ’’مہاراجا‘‘ کا لقب دیا جاتا ہے، نے 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ سے اور 2012 میں تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ اس کے بعد وہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) کے صدر بنے، لیکن اب وہ ایک نئے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

سارو گنگولی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ پولیس کی وردی میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر ان کی اداکاری کے ڈیبیو کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ وہ نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز ’’خاکی: دی بنگال چیپٹر‘‘ میں ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کریں گے۔

اس ویب سیریز میں جیت اور پروسینجیت چٹرجی جیسے معروف اداکار بھی کام کر رہے ہیں۔ سارو گنگولی کی شمولیت نے سیریز کے بارے میں تجسس کو اور بڑھا دیا ہے۔ شائقین اب بے تاب ہیں کہ وہ سارو کو ایک نئے کردار میں دیکھیں۔

سیریز کے فلمساز نیرج پانڈے نے سارو گنگولی کی شمولیت پر کوئی واضح تصدیق تو نہیں کی، لیکن انہوں نے ایک اشارہ ضرور دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیرج نے کہا، ’’جہاں تک سارو گنگولی کا تعلق ہے، انتظار کرتے رہو۔‘‘ یہ اشارہ قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے رہا ہے۔

’’خاکی: دی بنگال چیپٹر‘‘ کا ٹریلر 5 مارچ 2025 کو کولکتہ میں جاری کیا گیا۔ یہ سیریز سیاست، گروہی دشمنیوں، اور پولیس کے نظام پر مبنی ہے، جو ایکشن، ڈرامے، اور غیر متوقع موڑ کا سنسنی خیز امتزاج پیش کرتی ہے۔

سارو گنگولی کےلیے یہ ایک نئے باب کا آغاز ہو سکتا ہے۔ کرکٹ کے میدان میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد، اب وہ اداکاری کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شائقین سارو گنگولی کے اس نئے کردار کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ کچھ نے کہا، ’’سارو اب پولیس انسپکٹر بن گئے ہیں، کرکٹ کے بعد اب وہ مجرموں کا پیچھا کریں گے!‘‘ جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’اب سارو گنگولی کی ’لیفٹ آرم اسپن‘ نہیں، بلکہ ’لیفٹ ہینڈ کف‘ دیکھنے کو ملے گی!‘‘

سارو گنگولی کی اداکاری کا ڈیبیو ان کے مداحوں کےلیے ایک بڑی خبر ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اداکاری کے میدان میں بھی اپنی کرکٹ والی کامیابی کو دہرا پاتے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حارث روف سے پیار کا رشتہ ہے‘ خواجہ آصف  
  • حارث رؤف، شاہین اور نسیم شاہ مجھے دیں تو میگا اسٹار بنادوں گا، شعیب اختر
  • افواجِ پاکستان اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اہلکار ملکی دفاع کے لیے دن رات شہادتوں کا نذرانہ پیش کر ہی ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • کرکٹر حارث ر ئوف کی خواجہ آصف سے ملاقات، میڈیا کو چکما دے کر چیمبر کے بیک ڈور سے نکل گئے
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر کی وزیر دفاع سے ملاقات، “ایتھوپیا-پاکستان فرٹرنیٹی ایوارڈ” سے نواز دیا
  • ’ملاقاتوں پر تو زور ہے مگر پرفارمنس زیرو‘، حارث رؤف کی خواجہ آصف سے ملاقات پر صارفین برہم
  • سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی پولیس انسپکٹر بن گئے؟
  • دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف
  • خواتین وکلاء مرد وں کے شانہ بشانہ انصاف کی جلد فراہبی کے لیے مصروف عمل ہیں، ملک عدنان احمد