کراچی:

چیمپیئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے شائقین کی طرح گورنر سندھ کا بھی دل ٹوٹ گیا، انہوں نے قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کے اگلے مرحلے میں رسائی کو آئی ایم ایف سے قرض کی قسط لینے سے بھی مشکل قرار دے دیا۔ 

چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر دل گرفتہ ہوکرگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلہ میں جانا مشکل ہوگیا۔ 

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بیٹنگ لائن لڑ کھڑائی، بالر کپکپائے، یہ دیکھ کر سارہ مزہ کر کرا ہوگیا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے۔ 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل بلےبازوں اور جان لڑانے والے فیلڈرز کی ضرورت ہے، ایک بار اعلی ترین معیار اپنا کر ٹیم بنالی تو شائقین کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  بہت خوشی ہوتی اگر ٹیم میچ جیتتی تو ایک کروڑ روپے انعام دیتا، گورنر ہاؤس میں جیسے ارشدندیم پر انعامات کی بارش ہوئی، وہ تاریخ دہراتا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا

پڑھیں:

کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ اور میئر کراچی کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ہوئی، جس میں شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان کی بھرپور سپورٹ جاری رکھی جائے گی، کراچی کی ترقی ہم سب کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلقات ہیں اور شہر کی بہتری اور عوام کی خدمت ہی دونوں کا مقصد ہے، گورنر سندھ کو کراچی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر آگاہ کیا ہے، انشا اللہ ہم سب مل کر کراچی کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، یہ ملاقات کراچی کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ شہر کے اہم عہدیداران مل بیٹھ کر شہر کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • گورنرسندھ کا ڈمپرز کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
  • اٹلی کے سرمایہ کار صوبے کے پرکشش ماحول سے استفادہ کریں: گورنر سندھ
  • کوربن بوش کو پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانا مہنگا پڑ گیا
  • آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ