Islam Times:
2025-04-15@09:33:39 GMT

کل 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کریں گے، قسام بریگیڈز

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کل 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کریں گے، قسام بریگیڈز

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نکال کر اردن اور مصر میں دوبارہ آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ قسام بریگیڈز کے ترجمان نے اعلان کیا کہ جمعرات کو 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ فارس نیوز کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ طوفان الاقصی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں، جمعرات 20 فروری 2025 کو بیباس خاندان اور عودید لیفشیتس کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔ ابوعبیدہ نے وضاحت کی کہ یہ تمام قیدی اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے ان کے حراستی مقام پر دانستہ بمباری سے پہلے زندہ تھے۔

اسی حوالے سے، حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے گزشتہ شب کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعرات کو 4 صہیونی قیدیوں کی لاشیں، بشمول بیباس خاندان کی لاشیں، حوالے کی جائیں۔ اس کے بدلے میں، اسرائیلی دشمن ہفتے (22 فروری) کو فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے تحت رہا کرے گا۔ باقی قیدیوں کی لاشوں کی حوالگی کا عمل معاہدے کے چھٹے ہفتے میں مکمل کیا جائے گا۔

الحیہ نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک ہفتے کے روز 6 زندہ صہیونی قیدیوں کو بھی رہا کرے گی، جن میں ہشام السید اور ابراہام منگستو شامل ہیں۔ دوسری طرف، فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز 800 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جائیں گے 445 قیدی جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تھے۔ 110 قیدی جو عمر قید اور طویل سزاؤں کے تحت قید تھے۔ 47 قیدی جو شالیط معاہدے کے تحت رہا ہوئے تھے لیکن دوبارہ گرفتار کر لیے گئے۔ 200 خواتین اور بچے جو غزہ کے رہائشی ہیں، 19 سال سے کم عمر کے ہیں اور جنگ کے دوران گرفتار کیے گئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صہیونی قیدیوں قیدیوں کی معاہدے کے کی لاشیں کے تحت

پڑھیں:

فلسطین غیور یمنی قوم کے دلیرانہ موقف کو کبھی فراموش نہ کریگا، القسام بریگیڈز

غاصب صیہونی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس صیہونی اہداف پر یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی فورس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام؛ غیور یمنی قوم کی مسجد الاقصی کیساتھ وفاداری اور غزہ کی حمایت میں انکے دلیرانہ موقف کو کبھی نہ بھولیں گے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں، مقبوضہ فلسطینی اراضیوں میں واقع غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے حساس مراکز کے خلاف یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ابو عبیدہ نے تاکید کی کہ یمن میں ہمارے حقیقی بھائی، غزہ کے عوام کی حمایت میں غاصب صیہونی رژیم کے قلب کو مفلوج کر دینے پر تلے ہوئے ہیں؛ وہی عوام کہ جو نسل کشی پر مبنی تباہ کن صیہونی جنگ کا شکار ہے۔ عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے تاکید کی کہ غیور یمنی قوم کی جانب سے انجام پانے والی یہ حمایت، ان کے اپنے خون کی بھاری قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور اس کے عوام، یمنی عوام کے اس شاندار موقف اور فولادی عزم کو کبھی فراموش نہ کریں گے؛ ایک ایسا عزم کہ جو امت مسلمہ کی عظیم طاقت کی نوید سناتا ہے، بشرطیکہ اس غاصب و سفاک رژیم کی "سلامتی" کو درہم برہم کر ڈالنے پر مبنی "ارادہ و ایمان" بھی موجود ہو!!

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
  • لاپتہ افراد کی بازیابی اور سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں، لیاقت بلوچ 
  • روس سے معاہدے سے پہلے ٹرمپ یوکرین کا دورہ کریں، زیلنسکی
  • آزادئ مذہب اور آزادئ رائے کا مغربی فلسفہ
  • فلسطین غیور یمنی قوم کے دلیرانہ موقف کو کبھی فراموش نہ کریگا، القسام بریگیڈز
  • نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے 
  • حماس کی جانب سے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط
  • عمران خان جب بھی حکم کریں گے پہلے سے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائیں گے، جنید اکبر
  • نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
  • غزہ کے بچے اور قیدی نیتن یاہو کےگھناؤنے عزائم کا شکار ہوئے ہیں، حماس