فیفا نے کلب ورلڈکپ کیلئے ریکارڈ کتنے کھرب کی انعامی رقم کا اعلان کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلب ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب فٹبال ورلڈکپ کیلئے فیفا نے 32 ٹیموں کیلئے 1 ارب ڈالر (یعنی 2 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 46 لاکھ سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
کلب ورلڈکپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی
فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن کیلئے 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین کپ کوالیفائرز، پاکستانی فٹبال ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی
فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ رواں سال ممکنہ طور پر 2 ارب ڈالرز تک آمدنی کی امید ہے، جسے کلب ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں اور دنیا بھر کے کلب فٹ بال کے لیے وقف کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران
جیانی انفنٹینو کا کہنا ہے کہ کلب ورلڈکپ سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے فیفا ایک ڈالر بھی اپنے پاس نہیں رکھے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب پولیس میں بھرتی کیلئے تحریری امتحان کےشیڈول کا اعلان
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے تحریری امتحان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں تحریری امتحان 8 مارچ کو شروع ہوگا اور یہ مرحلہ 11 مارچ تک مکمل کیا جائے گا۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کا مرحلہ 8 سے11 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست گیارہ مارچ تک جاری کی جائے گی۔
فیصل آباد بھرتی بورڈ کے سربراہ ڈی آئی جی خرم شکور ہوں گے جبکہ فیصل آباد کے ایس ایس پی آپریشنز کو بھرتی بورڈ کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ، ایس پی ہیڈکوارٹر سی ٹی ڈی پنجاب فیصل گلزار کو بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے امیدواروں سے تحریری امتحان اقبال سٹیڈیم میں لیا جائے گا، اور فیصل آباد ضلع میں کانسٹیبل کی 193 سیٹوں کے لیے بھرتی کی جائے گی۔ یہ امتحانات پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہیں اور امیدواروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لیے اہم موقع فراہم کریں گے۔