— فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  بلوچستان نے کل سے ایک اور طاقت ور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا ایک اور طاقت ور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو 2  مارچ کو صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

اتوار کی دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیا

بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا،

 چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ،  قلعہ عبداللّٰہ، چاغی ، قلات، سوراب، خضدار، بارکھان، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی اور خاران اس نئے مغربی سسٹم کے زیرِ اثر رہیں گے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خبردار کیا گیا  ہے کہ برف باری، طوفان اور سیلاب کے دوران مسافر اور سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے دوران شہریوں کو گھروں میں رہنے اور احتیاط کر نے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی،  کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔

ژالہ باری کے نتیجے میں سڑک کے کنارے پر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،  اسلام آباد کے مختلف علاقو میں پانی کھڑا ہو گیا۔ 

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز  نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں طوفانی ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • آج بہت بڑے سائز کے اولے کیوں پڑے، وجہ معلوم ہو گئی
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری
  • اسلام آباد: شدید بارش و ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • اسلام آباد، خیبر پختونخوا، میں شدید ژالہ باری ، بارش، کے پی میں سیلابی ریلہ آ گیا،سڑکیں زیر آب
  • اسلام آباد و گردونواح موسلادھار بارش اور شدید ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
  • مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کو روشن مستقبل کی جانب بڑھنے سے نہیں روک سکتے : آرمی چیف
  • موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت
  • محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی