کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سب سے اہم میچ میں قومی ٹیم کی ناکامی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی افسردہ ہوگئے۔

دبئی اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی 6 وکٹوں سے شکست کے بعد اپنے ردعمل میں گورنرسندھ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قرضے کی قسط لینا آسان ہے لیکن ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم اگر جیت جاتی تو بہت خوشی ہوتی، شائقین کے ساتھ میرا دل بھی ٹوٹا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان جیت جاتی تو ایک کروڑ روپے کے ساتھ اس کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیتا۔ پاکستان جیت جاتا تو گورنر ہاؤس میں ارشد ندیم پر انعامات کی بارش والی تاریخ دہراتا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر سارا مزہ کرکرا ہوگیا، اب قومی ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا بہت مشکل لگتا ہے۔

محسن نقوی نے جیسے ریکارڈ ٹائم میں اسٹیڈیم بنائے اگر ایسی ٹیم بھی بنا لیتے تو اچھا ہوتا، ٹیم میں جان لڑا دینے والے بلےبازوں، بولرز اور فیلڈرز کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ایک بار اعلیٰ ترین معیار اپنا کر قومی ٹیم بنالی تو پھر شائقین کرکٹ کبھی مایوس نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں لندن میں موجود ہوں لیکن میری دعائیں اور دل پاک بھارت ٹاکرے پر لگا ہوا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنی ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہے، کھلاڑی اپنی پوری لگن سے کھیلیں، جیت انشاءاللہ ہماری ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ٹیم ٹیم کی

پڑھیں:

پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ تھے، ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم پورٹس کی ترقی کےلیے بڑے فکرمند ہیں، پورٹس سے ٹرکوں کے ذریعے سامان کی منتقلی کےلیے صرف رات کا وقت ملتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کےلیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔

انہوں نےکہا کہ شاہراہ بھٹو سے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ ملے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کےلیے رنگ روڈ ہونا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی اس معاملے پر تحفظات ہیں، دھابیجی صنعتی علاقہ جیسا کوئی صنعتی علاقہ نہیں ,،ہمیں سپورٹ چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
  • جیسے سٹیڈیم بنائے ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کا محسن نقوی سے شکوہ
  • آئی ایم ایف کی قسط لینا آسان، ٹیم کا اگلے مرحلے میں جانا مشکل ہوگیا، گورنر سندھ
  • جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا محسن نقوی سے شکوہ
  • گورنر سندھ نے انڈیا سے جیتنے پر قومی ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا
  • گورنر کامران ٹیسوری کا بھارت کو ہرانے پر قومی ٹیم کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • گورنر سندھ کا قومی ٹیم کے لیے انڈیا سے جیت پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
  • سندھ میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز
  • گورنر انیشیٹیو، کامران ٹیسوری کا برطانیہ میں مراکز کھولنے کا اعلان