چین کی سمندری معیشت کی کل مالیت پہلی دفعہ 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
بیجنگ : چین کی وزارت قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ “چین کی سمندری معیشت کی 2024 شماریاتی رپورٹ” کے مطابق ، چین کی سمندری معیشت میں 2024 میں ترقی کا مضبوط رجحان دیکھا گیا ہے اور سمندری معیشت کی کل مالیت پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرکے 10.5438 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے ، جو 2023 کے مقابلے میں 5.
قابل توجہ بات یہ ہے کہ 2024 میں ، سمندری مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت 3،182.9 بلین یوآن تھی ، جو سمندری پیداوار کی کل مالیت کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔ میرین سروس انڈسٹری کی اضافی قیمت 6,284.9 بلین یوآن تھی ، جو سمندری پیداوار کی کل مالیت کا 59.6فیصد ہے ، جس سے سمندری معیشت کی ترقی میں 3.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ سال 2023 کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ 2024 میں چین میں میرین انرجی کی فراہمی میں اضافہ جاری رہا، سمندری آبی مصنوعات کی فراہمی کی صلاحیت اور میرین اسپیس ریسورسز کی فراہمی کے معیار میں مسلسل بہتری آئی۔
چین میں نئے معیار کی پیداواری قوتوں میں تیزی لائی گئی اور کلیدی میرین ٹیکنالوجیز اور آلات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے سفری رش کے دوران افراد کی آمدو رفت کا نیا ریکارڈ
بیجنگ:
سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول میں سفری رش (14 جنوری تا 22 فروری ) کے 40 دنوں کے دوران، چین میں لوگوں کی بین العلاقائی نقل و حرکت9.02 بلین رہی، جو سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہے اور یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے.اتوار کے روز جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین میں ریلوے سے 510 ملین مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ، جو سال بہ سال 6.1فیصد کا اضافہ ہے۔ شاہراہوں پر 8.39 بلین مسافروں کی آمدو رفت دیکھی گئ ، جو سال بہ سال 7.2فیصد کا اضافہ تھا۔ آبی راستے کے مسافروں کی آمدو رفت 31.21 ملین تھی ، جو سال بہ سال 7.6فیصد کا اضافہ تھا جبکہ سول ایوی ایشن کے ذریعے مسافروں کی آمدو رفت 90.2 ملین ثابت ہوئی ، جو سال بہ سال 7.4 فیصد کا اضافہ ہے۔