مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کینیڈا(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے منتخب کیے جانے والے رہنما مارک کارنے کل کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک کارنے جمعہ کو کینیڈا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔کینیڈین لبرل پارٹی نے اتوارکو بینک آف کینیڈا کے سابق گورنر مارک کارنے کو پارٹی رہنما منتخب کیا تھا۔
یاد رہے کہ موجودہ وزیر اعظم ٹروڈو نے مہنگائی اور امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ کی دھمکیوں پر دباؤ پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور انہوں نے اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیتے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارک کارنے کینیڈا کے
پڑھیں:
پی پی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو دیے گئے افطار ڈنر سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اس اعلامیہ میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
پیپلز پارٹی وفد نے معاشی استحکام پر وزیراعظم اور انکی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
پی پی وفد نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملکی ترقی اور عوام کی زندگی بہتر بنانے میں حکومت سے تعاون کرے گی۔
اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومتی امور میں اتحادیوں سے مشاورت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا جبکہ پیپلز پارٹی وفد نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔