2025-04-17@01:03:14 GMT
تلاش کی گنتی: 692

«پی سی بی محسن نقوی»:

(نئی خبر)
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے 10 مارچ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بالخصوص تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کابل حکام نہ صرف ان گروہوں کے خلاف کارروائی میں ناکام رہے ہیں بلکہ بعض معاملات میں ان کی پشت پناہی بھی کر رہے ہیں سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ٹی ٹی پی 6000 جنگجوﺅں کے ساتھ افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے جو پاکستان کے فوجی، شہری اور ریاستی اداروں پر حملے کر رہی ہے ہمارے پاس ایسے شواہد...
    برطانیہ کا وزٹ کرنے کے خواہشمند پرتگالی اور یورپی شہری آج سے یوکے اے ٹی اے سفر ی دستاویزات کی پالیسی کے تحت الیکٹرانک ٹریول اجازت کیلئے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جسے مکمل ہونے میں تقریبا 10 منٹ لگتے ہیں، آنیوالے چند ہفتوں میں 10 سے 16پاؤنڈ تک اسکی لاگت ہونیکا امکان ہے۔ یہ نظام اس نوعیت کی طرز پر ہے جو دیگر ممالک جیسے ریاستہائے متحدہ (ای ایس ٹی اے) اور آسٹریلیا (آسٹریلیائی ای ٹی اے) سسٹم پہلے ہی موجود ہے جسے یورپی یونین اس سال سیاحوں اور مختصر قیام کے زائرین (ETIAS) کے لئے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ برطانوی حکومت کا خیال ہے کہ ای ٹی اے ڈیجیٹل...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایک بڑی پیش رفت میں، پاکستان کی نئی سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC)  جو ایک مشترکہ سول-ملٹری فورم ہے  نے اصولی طور پر 28 منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ یہ منصوبے خلیجی ممالک کو سرمایہ کاری کے لیے پیش کیے جائیں گے، جن میں دیامر-بھاشا ڈیم کی تعمیر اور بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک پر کان کنی کے منصوبے شامل ہیں۔ منظور شدہ منصوبوں کی فہرست کے مطابق، اگر یہ تمام سکیمیں قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک نے حاصل کر لیں، تو SIFC  کے تحت سرمایہ کاری کا حجم 28 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے، جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری...
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح 11:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آغا رفیع اللہ پی ایس ڈی پی نگرانی بل، شرمیلا فاروقی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء، شاہدہ رحمانی صنعی تعلقات ترمیمی بل 2025ء، خواجہ اظہار الحسن...
    وفاقی وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے ایک درجن ارکان پارلیمنٹ، پارٹی پالیسی سے متفق نہیں اور وہ علیحدہ گروپ بنانے کے خواہشمند ہیں۔جیو نیوزکے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کام کررہے ہیں، ان کے دور میں پرامن کرکٹ ایونٹ ہوا، انڈر پاس ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں 20 ارب ڈالر کی منشیات پکڑی گئی، افغان شہریوں سے متعلق فیصلے میں دہشت گردی اور ڈرگ کا عنصرشامل ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کیخلاف ہماری ٹیم ایسا کھیلی جیسے ٹیپ بال کی ٹیم ہو۔پی ٹی آئی کے...
      اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس اسلام آباد میں ہوا، اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی ہے، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی بھی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر افسران میں سیکرٹریٹ گروپ کےظہور احمد ،ڈاکٹر نوازاحمد،عائشہ حمیرا ،حماد شمیمی،محمداسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے شہزاد حسن، عمار نقوی، پوسٹل گروپ کےسمیع اللہ خان ، ریلویز کےسیدمظہرعلی شاہ اور اکانومسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔ Post Views: 1
     ہسپانوی پولیس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسپین کے اندر گروپ کی کارروائیوں کے باوجود، اب تک دیگر بین الاقوامی نیٹ ورکس سے کوئی بیرونی روابط قائم نہیں ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک اسپین میں واٹس ایپ گروپس کے ذریعے تشدد پر اکسانے کے الزام میں گرفتار 14 پاکستانیوں میں سے چار کو اسپانوی حکام نے رہا کر دیا، جبکہ ایک خاتون کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہائی دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، مزید پاکستانیوں کی رہائی بھی جلد متوقع ہے۔ گرفتار پاکستانیوں کو میڈرڈ اور بارسلونا سے حراست میں لیا گیا تھا، جہاں ان پر الزام تھا کہ وہ واٹس ایپ گروپس میں تشدد پر اکسانے میں ملوث تھے۔ اسپانوی حکام اس معاملے کی مزید...
    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کا میزبان کو اسٹیچ پر نہ بلانا بڑا سوال ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔ عالمی شہرت یافتہ سابق  آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین کی جانب سے پہلے بھی ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔ امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد ڈریگن مین نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے لیے صدارتی محل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دی جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔ اس بار ٹک ٹاکر ڈریگن مین نے عیسائیوں کی روحانی کتاب بائبل کی ایک...
    بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی اختتامی تقریب عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔ شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ، گزشتہ سالانہ اجلاس کے بعد سے سامنے آنے والی تجاویز کی عمل درآمد رپورٹ، نئی تجاویز کے جائزے سے متعلق رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے متعلق سیاسی قرارداد کی منظوری دی گئی۔اختتامی اجلاس میں سب نے کھڑے ہو کر عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ گایا۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی  کانفرنس...
    لاہور: نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر راچن رویندرا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رویندرا چیمپیئنز ٹرافی کے کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے نئے کیوی بیٹر بن گئے۔ انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہوں نے ابتدائی 5 اوورز میں 14 بولز پر 25 رنز بنائے تھے۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی رویندرا کسی ایک ایڈیشن میں 263 رنز بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بنے۔ فائنل سے قبل، راچن نے 3 میچز میں 226 رنز نام درج کروائے تھے جبکہ ان سے قبل کین ولیمسن نے 2017 میں ایک...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ٹیم، متحرک قانون نافذ کرنے والے اداروں، معاون صوبائی حکومتوں، معزز آئی سی سی حکام، اور ان کرکٹ ٹیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی محنت اور مشترکہ کوششوں کی بدولت اس عالمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کامیابی سے ممکن ہوسکا اور یہ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک تاریخی ایونٹ بن گیا۔ مزید پڑھیں:بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام...
    DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کر اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑی کے بعد دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی تاہم وہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کر گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنزٹرافی کا فائنل میچ کوہلی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا 550 واں میچ تھا جو سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سچن...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور...
    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا آئی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تنویر الیاس نے باضابطہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس استحکام پارٹی آزاد کشمیر کی صدارت سے بھی جلد مستعفی ہو جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس جلد اپنے سیاسی مستقبل کا بھی اعلان کریں گے، سردار تنویر الیاس مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز پہلے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی تھی۔ انوکھی ویب سائٹ جو لوگوں کی موت کی تاریخ کی پیشگوئی اے آئی کی مدد...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)مگر اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی) کو موت کی پیشگوئی کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔جی ہاں واقعی ڈیتھ کلاک نامی ایک اے آئی ماڈل پر کام کرنے والی ویب سائٹ کا تو یہی دعویٰ ہے۔یہ ویب سائٹ تاریخ پیدائش، جنس، تمباکو نوشی، الکحل کے استعمال، وزن اور زندگی سے متعلق سوچ جیسی تفصیلات کو استعمال کرکے موت کی تاریخ کی پیشگوئی کرتی ہے۔جب کوئی صارف تمام تر تفصیلات کا اندراج کرتا ہے تو ویب سائٹ پر ایک کتبہ بنتا ہے جس میں موت کے دن کی پیشگوئی کی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی فرد پیشگوئی سے خوفزدہ نہیں ہوتا تو ویب سائٹ کی جانب سے نیچے ایک آپشن دیا...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔   محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔  پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے...
    سب کی نظریں چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی فائنل پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ شائقین کرکٹ اور ماہرین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اہم میچ سے پہلے، بھارتی ٹیم نے 3 دن کے آرام کے بعد جمعہ کی شام دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں دوبارہ ٹریننگ شروع کی۔ یہ بھی پڑھیںچیمپیئنز ٹرافی فائنل:انڈیا کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی زخمی بھارت کے کلیدی بلے باز، بشمول روہت شرما، شوبمن گل، اور ویرات کوہلی، وسیع بیٹنگ سیشنز میں مصروف رہے۔ اور اس دوران ہوا کے حالات میں اسپنرز اور پیسر دونوں کا سامنا کیا۔ اسی دوران ویرات کوہلی گھٹنے کے قریب گیند لگنے سے معمولی سے زخمی بھی ہوئے۔ علاوہ ازیں بھارتی...
    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انڈین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ ویرات کوہلی اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے اہم فائنل سے قبل دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ایک گیند ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب لگی، جس کی وجہ سے وہ اپنے تربیتی سیشن کو روکنے پر مجبور ہوئے گئے۔ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر کوہلی کی متاثرہ جگہ اسپرے کیا اور پٹی بھی کی۔ تاہم انڈین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے اس چوٹ کو معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص اہمیت نہیں دی۔ کوہلی اس واقعے کے بعد آئی سی...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری  انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)اپنے مالی فوائد کیلئے بھارت کی ہاں میں ملانے اور اسے انٹرنیشنل کرکٹ کا بادشاہ بنانے والے بورڈز کو ہی اب بھارت کی من مانیاں بری لگنے لگیں۔ موجودہ اور سابق کرکٹرز پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین ،جوناتھن ایگنیو ودیگر کے بعد اب برطانوی میڈیا بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ملنے والے ایک کے بعد دوسرے فوائد بھی بول پڑا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو دو ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو اس کی زحمت بھی نہیں دی گئی، اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا ہے۔کیوی...
    رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے امریکی صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان پر بھی بات کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ کا کوئی پتا نہیں، کب کوئی اور بات کر دیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف دور کے وزیر دفاع پرویز خٹک کو  شہباز شریف کا مشیر داخلہ مقرر کردیا گیا، نئے کابینہ ارکان کو وزارتوں کےقلمدان سونپ دیے گئے۔ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، حنیف...
    سٹی42:   پاکستان تحریک انصاف کے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث   لیڈراور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی  جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جے آئی ٹی کی تفتیش کے لئے پیش ہو گئی۔  جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے  ہر ملزم سے فرداً فرداً تفتیش کی اور اس امر کا تعین کیا کہ آیا جو ریاست مخالف مواد ان کے نام  سے سوشل میڈیا میں  بنے اکاؤنٹس سے پوسٹ کیا گیا ، وہ خود ہی ان اکاؤنٹس کو چلا رہے ہیں۔  یہ بات سامنے آئی کہ صرف بانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایسے ہیں جنہیں وہ خود نہیں چلا رہے بلکہ پاکستان سے باہر موجود افراد چلا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز  بیرسٹر گوہر ، رؤف...
    حکومت کا مہنگائی میں کمی کا دعوی؛ رواں ہفتے 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا مسلسل دعوی کیا جا رہا ہے جب کہ ہر ہفتے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
    اسلام ٹائمز: عصرِ حاضر میں بصری مواد کو سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ویڈیوز، اینیمیشن اور ڈاکیومینٹریز کے ذریعے قرآن کی تعلیمات کو کہانیوں، واقعات اور مثالوں کی شکل میں پیش کیا جائے تو یہ انداز خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔ جیسے قرآن کے قصص اور تعلیمات کو اینیمیشن کی مدد سے دلچسپ اور سبق آموز انداز میں پیش کرنا اور قرآن کی سائنسی آیات اور جدید تحقیقات کے حوالے سے دستاویزی فلمیں تیار کرکے لوگوں کو قرآن کے معجزاتی پہلوؤں سے روشناس کرانا۔ یاد رہے کہ قرآن کی ترویج کیلئے صرف جدید ذرائع کا استعمال کافی نہیں، بلکہ اس کام کو مؤثر اور دیرپا بنانے کیلئے حکمت، جدت اور منظم منصوبہ...
    لاہور قلندرز کا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کیلئے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کِٹ ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، سی اواو ثمین رانا نے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر محمود بھٹی کیساتھ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ کِٹ ڈیزائن کے مقابلے میں نوجوان ڈیزائنرز اور مداح کو مدعو کیا گیا ہے۔ عاطف رانا کے مطابق یہ صرف ڈیزائن کا مقابلہ نہیں بلکہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے،...
    بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریا نے کرناٹک کی مشہور گلوکارہ شیوسری سکند پرساد سے شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو ساؤتھ کے ایم پی تیجسوی سوریا نے بنگلورو میں ایک روایتی تقریب میں کرناٹک سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ سیواسری سکند پرساد سے شادی کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایم پی تیجسوی سوریا کے ہمراہ دیگر سیاسی لیڈروں کو دکھایا گیا ہے جن میں بی جے پی لیڈران اناملائی، پرتاپ سمہا، امیت مالویہ، بی وائی وجےندرا اور مرکزی وزیر وی سومنا شامل ہیں۔ گلوکارہ نے شادی کے اس خاص دن پر سنہرے رنگ کی روایتی ریشمی ساڑھی اور سونے کے زیورات پہن رکھے ہیں جبکہ سوریا نے سفید رنگ کی دھوتی کے ساتھ سنہرے رنگ کا دولہے کا لباس...
    اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیمبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جب کہ بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔ تحریک انصاف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نجی ٹی وی جیو نیوز کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
    عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی...
    اپنے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں دو یورپی ممالک برطانیہ اور فرانس نے امن فورسز کے نام سے یوکرائن میں اپنی فوجیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ جس پر امریکہ کے نائب صدر "جے ڈی وینس" نے طنزاََ کہا کہ وہ معمولی ممالک جنہوں نے گزشتہ 30 چالیس سالوں سے کسی جنگ میں شرکت نہیں کی وہ اپنی فورسز یوکرائن بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ جے ڈی وینس کے اس بیان کو برطانوی و فرانسوی سیاست...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ...
    بھارت(نیوز ڈیسیک)بھارت کی ایک دفاعی کمیٹی نے انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوجی طیاروں کی تیاری میں نجی شعبے کو شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تیاری میں تاخیر پر بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے حکام پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب، بھارتی دفاعی کمیٹی کی تجویز اگر مان لی جاتی ہے تو اس سے بھارت کی نجی دفاعی کمپنیوں کو تقویت ملے گی اور ملک کے زیادہ تر فوجی طیارے بنانے والی سرکاری ملکیت والی کمپنی ’ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ‘ (ایچ اے ایل) پر بوجھ کم ہو جائے گا۔بھارتی حکومت کی...
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی  لگائیں صرف سفارشی...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً صوبے میں برطانوی ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں،  خطے میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر متعلقہ امور پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈپور اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ حکام بھی  موجود تھے۔ بنوں کینٹ دھماکہ ؛ شہادتیں مسجد کی چھت گرنے سے ہوئی ؛خیبر پختونخواہ حکومت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں امن و امان کی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
    بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے اب تک مجموعی طور پر 6019 تجاویز پیش کی جا چکی ہیں جن میں سے 5091 کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور ان پر پیش رفت ہوئی ہے۔مجموعی طور پر ننانوے فیصد تجاویز...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے پیش نظر دعائیہ کلام جاری کردیا۔وینا ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر رمضان المبارک کے پیش نظر کلام میں بھی روزے رکھوں گی، یا اللہ توفیق دے پڑھ کر شیئر کی، اس کلام میں وینا ملک نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ انہیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔وینا ملک کے اس کلام پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ نے کہا کہ توفیق آچکی ہے اب عمل کا وقت ہے۔
    چین،14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے لے کر اب تک 99.9 فیصد تجاویز پر پیش رفت ہوئی ہے، رپور ٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین جیانگ زوجون نے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی جانب سے 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے سیشن کے بعد سے جاری تجاویز کے امور کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی ۔ سی پی پی سی سی کی 14 ویں قومی کمیٹی کے دوسرے...
    چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔ میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکیمیرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار  کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔  رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دباؤ کیوجہ سے قتل کی واردات کی۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6 سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے وزیر اعظم کے مشیر پرویز خٹک پر طنز  کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں جب کہ عمران خان کی ہفتہ وار 2 ملاقاتیں آئینی حق ہے اور عدالتی حکم بھی موجود ہے۔ ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ فارم 47 پر شیرافضل مروت کے بیان پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ۔ شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔ سب کو پتا...
      اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 6 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا...
    اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ اترپردیش کی بی جے پی حکومت پوروانچل اور دکشنانچل بجلی کارپوریشن کو نجی ہاتھوں میں دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت سرکاری اداروں کی نجکاری کر کے نوکریوں اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر نے کہا ہے کہ اس سے قبل مرکز کی بی جے پی حکومت نے کئی سرکاری اداروں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے دیا تھا، اب اسی راستے پر چلتے ہوئے ریاست اترپردیش کی بی جے پی حکومت بھی نجکاری کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے...
    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے پیش نظر دعائیہ کلام جاری کردیا۔ وینا ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر رمضان المبارک کے پیش نظر کلام ’میں بھی روزے رکھوں گی، یا اللہ توفیق دے‘ پڑھ کر شیئر کی۔ اس کلام میں وینا ملک نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ انہیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وینا ملک کے اس کلام پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ نے کہا کہ توفیق آچکی ہے اب عمل کا وقت ہے۔  
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے شاہ چارلس سوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم پاکستان نے شاہ چارلس سوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔وزیراعظم کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ غزہ اور یوکرین میں دیرپا امن کے قیام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور شراکت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔
    خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی اختیار ولی کہتے ہیں کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے لانچ پرویز خٹک کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا اور کارکنان میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، مالم جبہ کیس دوبارہ کھلنے چاہئیں، اختیار ولی خان وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں اختیار ولی نے پرویز خٹک کی وفاقی کابینہ میں شمولیت پر اپنے اور کارکنان کے تحفظات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات کی۔ ’مریم سمیت پارٹی لیڈرز کو گالیاں دینے والے کو مشیر بنانا سمجھ سے بالاتر ہے‘ اختیار ولی نے بتایا کہ پرویز خٹک کو انہوں نے وزیر اعلی کے دور میں...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی میں شکست ہونا کارڈز پر تھا، یہ سب ایک دم سے نہیں ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اب جو ہوگیا اس پر پروگرامز کرنے بند کرنا ہوں گے، ہمیں 2026 کے لیے ٹیم بنانے پر فوکس کرنا ہوگا۔ وسیم اکرم نے کہاکہ ٹیم میں کچھ نئے لڑکے لانے پر غور کیا جارہا ہے، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو ان کو لمبا وقت دینا ہوگا اور ہمیں بھی انہیں سپورٹ کرنا پڑےگا۔ سابق کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ سینئرآفیسر معروف شاعر ادیب اصغر عابد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ملتان میں اداکی جائے گی ،مرحوم پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں شعبہ تعلقات عامہ اورڈرامہ نگاری میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن کاپرنٹ میڈیامیں قومی امیج بنانے میں اصغر عابد نے اپنے قلم کے ذریعے اہم کردار اداکیا،مرحوم کاشمار ممتا ز شعرا میں بھی کیاجاتاتھاوہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پرپی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے چند سال قبل ریٹائر ہوئے ،اصغر عابد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک میگزین کے بھی مدیر رہے ان کے مضامین اور شاعری قومی اخبارات میں شائع ہوتی رہی مرحوم گزشتہ تین...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی  آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کروائی جائے جب کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص نے کہا کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 6 لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے۔ عمران خان سے ملنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ توہین عدالت کے...
    روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ، فرانس اور یوکرین مل کر ایک منصوبہ تیار کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ جس کے تناظر میں فرانس اور برطانیہ کی جانب سے یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سربراہان نے جنگ جاری رہنے تک یوکرین کی فوجی مدد جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان جھگڑے کے بعد لندن میں 18 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائٹ ہاؤس میں کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: یوکرین کے امن کی خاطر امریکا سے نایاب دھاتوں کا معاہدہ...
    برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مابین کشیدگی کے درمیان یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں۔ برطانوی...
    DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے 12 ویں میچ میں صرف 11 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس کے ایک شان دار کیچ بن کر آؤٹ ہوگئے تاہم انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 300 میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ مایہ ناز بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ویرات کوہلی نے ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ میں بھی...
    اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وزارت توانائی نے ای وی گاڑیوں اور بائیکس سے متعلق نئی پالیسی لانچ کردی۔ جس میں چارجنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آئی۔نئی پالیسی کے تحت چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے سے کم کرکے 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے جو کہ تقریباً 45 فیصد کم ہے۔ اس اقدام سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو چارجنگ سٹیشنز تک زیادہ آسانی سے رسائی حاصل ہوگی۔نیکا آن لائن ونڈو سروس کے ذریعے 15 دنوں میں اجازت نامہ حاصل کیا جاسکتا ہے جو کاروباری سرمایہ کاروں کیلئے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ مزیدپڑھیں:ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
     چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
    سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے پالیسی بورڈ نے مضاربہ کمپنیز اور مضاربہ (فلوٹیشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 1980 میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دے دی۔ ڈان اخبار میں شائع ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ترامیم ابتدائی طور پر جولائی 2020 میں مضاربہ آرڈیننس (ترمیمی) بل 2020 کے ذریعے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں اور قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات سے منظوری حاصل کی اور غور و خوض کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔ تاہم اگست 2023 میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے یہ تجویز ختم ہو گئی۔ ایس ای سی پی نے مشاورت کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو فعال طور پر شامل کرکے...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اس مہینے کے آخر میں ایشیئن کرکٹ کونسل کا سربراہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کا اجلاس چیمپیئنز ٹرافی کے بعد دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے جس میں باضابطہ طور پر کونسل کی سربراہی تبدیل کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی سے پوچھا جائے انہیں کرکٹ کا کیا تجربہ ہے؟ قومی ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر عمران خان آگ بگولا اس وقت اس کونسل کے سربراہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شامی سلوا ہے تاہم ان کے پاس یہ عہدہ عارضی طور پر موجود ہے۔ اس میٹنگ کے دوران آنے والے ایشیا کپ کے وینیوزکے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے...
    چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس...
    معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے 14ویں بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے، اور انہوں نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے نیا چیٹ بوٹ گروک3 لانچ کردیا شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے تین بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز‍ جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...
    2024 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد مسلسل نویں سال ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی ہے۔ 2024 میں جاپان میں شرح پیدائش ریکارڈ کم ترین 720,988 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پیدائش میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1.62 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہورہی ہے۔ تاہم دوسری جانب جنوبی کوریا کی شرح پیدائش نو سالوں میں پہلی بار 2024 میں...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔ اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس...
    لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت...
    اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان  کے علاقے  میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا  محسن نقوی  نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  6 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔  حکومت وزرا کی فوج لیکر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ...
      بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
    پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے...
    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔ نیب ریفرنس: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائدلاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔ عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔
    مظفرآباد (ویب ڈیسک) میرپور میں برطانوی نژاد کشمیری خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں آزاد جموں و کشمیر کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا، اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق   خاتون کو میرپور کے ڈویژنل کمشنر کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ جائیداد کے قبضے کے معاملے میں ازالے کے لیے تھوتھل پولیس اسٹیشن سے رجوع کریں۔جب خاتون نے ایس ایچ او چوہدری عمران احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ خود انہیں لینے گھر آئیں گے۔ مصطفٰی قتل کے ملزم ارمغان کا گھر خالی کروانے کیلئے پڑوسیوں کا خط، تہلکہ خیز...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت خزانہ حکام کی جانب سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر بریفنگ دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی صرف بی آئی ایس پی کے مستحقین تک محدود کرنے کی تجویز ہے، وزارت خزانہ، پاور ڈویژن اور متعلقہ کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ سینیٹر انوشے رحمان نے کہا کہ بجلی پر کسی قسم کی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، آپ غریب خواتین کے بعد مردوں سمیت پورے ملک کو بھکاری بنانا چاہتے ہیں۔ رکن کمیٹی نے کہا کہ جو بجلی افورڈ کر سکتا ہے وہ بل ادا کرے، کراچی کی انڈسٹری کیلئے بجلی سبسڈی کی مد میں 33...
    صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصری حکومت نے غزہ کے انتظامات سنبھلانے کی صیہونی اعلی عہدیدار کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صہیونی حزب اختلاف کے رہنما یائرلاپید نے مصر کو غزہ پر آٹھ سال حکومت کرنے کی تجویز پیش کی تاہم قاہرہ نے اس منصوبے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ مصر کے باخبر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قاہرہ غزہ پر حکومت کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرتا ہے۔ اس کا فیصلہ فلسطینیوں کو کرنا ہے۔ لاپیڈ نے کہا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران...
    کراچی: کراچی میں اطالوی قونصل خانے کے تحت اٹالین ڈیزائن ڈے کے نویں ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اٹالین ڈیزائن ڈے وزارت خارجہ روم نے اپنے سفارتی مشنوں کے ذریعے عالمی سطح پر منعقد کیا گیا۔ اس سال کے ڈیزائن ڈے کا موضوع ”عدم مساوات۔ بہتر زندگی کے لیے ڈیزائن” تھا، جو اگلی بین الاقوامی نمائش ٹریئنالے دی میلان کا حصہ ہے۔ سامعین سے خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل فابریزیو بییلی نے روزمرہ زندگی میں افراد کی خوشحالی پر عدم مساوات کے اثرات کو کم کرنے میں معیاری ڈیزائن کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹالین سفارتی نیٹ ورک ”ڈپلومیسی فار گروتھ” کی حکمت عملی کے تحت وزیر اینتونیو تاجانی...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہے عصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 3 دفعہ ڈیل کی آفر ہوچکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا  تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصےمیں تھے، عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی...
    بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے ، فیصل چودھری کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوتین دفعہ ڈیل کی آفرہوچکی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصے میں تھے،عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی کی دیسی مرغیاں گنتے رہتے ہیں، یہ ملک کھا رہے ہیں، عمران خان اپنے خرچے پر کھانے کھا رہے ہیں،انہیں جیل میں اے سی کی سہولیات نہیں ہے ۔وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ان کی بانی تحریک انصاف سے صرف 10 منٹ کی مختصر ملاقات ہوئی ہے ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔راولپنڈی  میں اڈیالہ جیل کے باہر بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کےوکیل فیصل چودھری  نےمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ محسن نقوی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹیم عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر نہیں آ سکی۔ شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن...
     بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی بالخصوص بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگ بیٹھے ہوں گے تو کرکٹ تباہ ہوجائے گی، محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی لگایا گیا اس نے بیڑہ غرق کیا۔ یہ بھی پڑھیں:  چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے انکار پر لاہور میں 100 سے زائد پولیس اہلکار برطرف اڈیالہ جیل راوالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان مکمل فٹ ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔عمران خان نے آئی...
    جنید اکبر کی زیرِ صدارت پی اے سی اجلاس ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جنید اکبر کی زیرِ صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے آڈٹ اعتراضات 2023-24 کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے بتا یا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران 5.5 ملین کی مختلف سروسز مقابلہ کے بغیر ہائیر کی گئی،چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ کیا فنانس پیپرا رولز معطل کرسکتا ہے،آڈٹ حکام نے کہا کہ سروسز کی ہائیرنگ کے دوران پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کی خلاف ورزی کی گئی ہے،انتظامیہ نے پروجیکٹ اسٹیبلشمنٹ آف پی ایم یو سی پیک آئی سی ڈی پی پر اخراجات کیے،جنید اکبر نے کہا...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی دور میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا ، ملازمین کو سرکاری خزانہ سے یہ رقم ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان میں 131 ملین روپے کے ہیر پھیر کا انکشاف سامنے آیا۔ ملازمین کے تقرر نامے، سروس بکس کا ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود 131 ملین ملازمین کو ادا کر دیے گئے۔ سال 2022 کی آڈٹ رپورٹ میں تنخواہ کی ادائیگی کا ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کرنے کا انکشاف بھی ہوا، مالی سال22-2020 میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈی جی خان کو بھجوایا گیا۔ سرکاری ملازمین کو 131 ملین روپے...