Daily Ausaf:
2025-02-27@11:46:30 GMT

پرویز الہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنا دے دیا۔

عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی آج پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔

روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: احتساب عدالت پرویز ال ہی عدالت نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اعظم سواتی سے جناح ہاو¿س کیس میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اعظم سواتی نے ہمارے پاس دوبارہ آنا تھا مگر یہ نہیں آئے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مگر آپ نے تو لکھ رکھا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تفتیش مکمل ہے، اعظم سواتی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم پولیس کے پاس جانا چاہتے تھے مگر پولیس نے ہمیں وقت نہیں دیا۔

بعدازاں عدالت نے جناح ہاو¿س کیس میں پی ٹی آئی رہنما کو تفتیش کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کی ہدایت کی جبکہ اعظم سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • پرویز الہٰی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا
  • پرویز الٰہی کو احتساب عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • پاراچنار راستوں کی بندش کے باعث لوگ خوراک و علاج نہ ملنے کے باعث مر رہے ہیں، سابق ایئرمارشل سید قیصر حسین
  • ہائیکورٹ آزادکشمیر،فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل
  • پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • غیر قانونی اراضی ریفرنس میں ملک ریاض اور علی ریاض کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • نگراں حکومت کی سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ میں پرویز الہیٰ اور شاہ محمود قریشی بری الذمہ قرار؟
  • سکردو، سابق رکن اسمبلی جاوید حسین کا بلتستان کے عوام کو خراج تحسین
  • 2014 کے دھرنوں کا کیس: ڈاکٹر طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی