پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے پر پولیس اہلکار  کے قتل کی تحقیقات کے دوران مقتول اور قاتل کے درمیان وجہ تنازع ہم جنس پرستی نکلی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ملزم کانسٹیبل ارشد نے انویسٹیگیشن ٹیم کو بیان ریکارڈ کروادیا جس میں اس نے کہا کہ مقتول عمران جنسی تعلق کے لیے مجبور کرتا تھا، مقتول کے دباؤ کیوجہ سے قتل کی واردات کی۔

لاہور پولیس نے بتایا کہ ملزم ارشد اور مقتول دونوں نشے کے عادی ہیں، ملزم ارشد کی 6 سال قبل بیوی سے علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی، ملزم میانوالی کا رہائشی ہے ، مقتول فیصل آباد پولیس سے برخاست ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دونوں کے نشے کے عادی ہونے کے شواہد ملے، ملزم کے ہم جنسی پرستی سے متعلق بیان کو ثابت کرنے والے شواہد موقع سے نہیں ملے۔ 

ایس ایس پی انویسٹیگیشن  نے کہا کہ پولیس اہلکاروں میں جنسی بے راہ روی کے واقعات کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں، اہلکاروں کو منشیات سے دور رکھنے کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں۔ 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو مہروں کے مریض ایک بزرگ شہری کا شف شف کے ذریعے علاج کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو مشکل سے چھڑی کے سہارے چل رہے تھے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار بزرگ سے پوچھتا ہے کہ ان کو کیا تکلیف ہے جس پر بزرگ نے کہا کہ انہیں مہروں کا مسئلہ ہے ۔ پولیس اہلکار انہیں کہتا ہے کہ آپ چل کر دکھائیں۔ اہلکار کے کہنے پر بزرگ شہری چھڑی کے سہارے بمشکل چلتا دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل

پولیس اہلکار بزرگ شہری کے ہاتھ سے چھڑی لیتا ہے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھ کے بسم اللہ پڑھتے ہوئے شف کہہ کر دم کرتا ہے۔ ایسا کرنے پر بزرگ شہری سیدھا کھڑا ہو جاتا ہے اور ٹھیک سے چلنے لگتا ہے، حتیٰ کے دوڑ لگا کے بھی دکھاتا ہے۔ پولیس والا ان سے پوچھتا ہے کہ آپ کا علاج کیسا ہوا ہے جس پر بزرگ شہری کہتا ہے آپ نے بہت اچھا علاج کیا ہے اور مجھے نئی زندگی دے دی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ صحافی ہرمیت سنگھ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا جو چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔

سجاد احمد لکھتے ہیں کہ اسلام آباد پولیس کے ہاتھ میں شفا ہے ان سے سب کا علاج کرنے کی درخواست ہے۔ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ بابا جی بھی معصوم ہیں۔

 

ہدایت اللہ لکھتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسے ہی چل رہا ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جہالت ہی جہالت ہے۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سے بڑھ کر ایک فنکار ملے گا۔ ماہا لکھتی ہیں کہ پولیس میں بھی شف شف آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد پولیس شف شف مہروں کا علاج

متعلقہ مضامین

  • کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتار
  • راولپنڈی پولیس نے عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا
  • جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • یونیفارم کی تضحیک کے الزام میں پولیس نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا
  • ٹک ٹاکر کے ساتھ وائرل ویڈیو، پولیس اہلکار کی شناخت ہوگئی
  • چیچہ وطنی ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،ملزم گرفتار
  • 5 سالہ بچی کی ندی سے لاش برآمد، بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم
  • فرائض میں غفلت برتنے پر اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار نوکری سے فارغ، 12 ایس ایچ اوز کی سروس ضبط
  • اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
  • راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار