بانی پی ٹی آئی کو 3 دفعہ ڈیل کی آفر ہوچکی، فیصل چودھری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہے عصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 3 دفعہ ڈیل کی آفر ہوچکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کرکٹ میچ ہارنے پر غصےمیں تھے، عمران خان نے کہا کرکٹ ٹیم کو تباہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی بانی پی ٹی آئی کی دیسی مرغیاں گنتے رہتے ہیں، یہ ملک کھا رہے ہیں، عمران خان اپنے خرچے پر کھانے کھا رہے ہیں، انہیں جیل میں اے سی کی سہولیات نہیں ہے۔
وکیل تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، رمضان میں ہوسکتا ہے عصر کے وقت حکومت کا روزہ ٹوٹ جائے، بانی کے لیٹرز نے تھرتھرلی ڈالی ہے۔ فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملک نہیں چل رہا، سیاسی عدم استحکام ہے، مولانا فضل الرحمان کا بھی الیکشن سے متعلق وہی موقف جو ہمارا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کہ بانی پی ٹی فیصل چودھری نے کہا تھا کہ
پڑھیں:
میرپور: تمباکو مصنوعات کی رات کے وقت ترسیل پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد
میرپور (نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور یاسر ریاض نے ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریونیو ایکسائز سرکل میر پور کی طرف سے لکھے گے مکتوب پر عملدرآمد کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت ضلع میر پور سے کوئی بھی شخص /اشخاص،فیکٹری مالک،ڈرائیور بعداز مغرب اور طلوع آفتاب سے پہلے تمباکو پروڈکٹس ضلع میرپور سے بیرون اضلاع ترسیل نہیں کرسکے گا۔ڈپٹی کمشنر انلینڈ ریوینیو نے اپنے مکتوب میں نوٹس میں لایا کہ ضلع میرپور میں قائم سگریٹ فیکٹری مالکان تمبا کو پروڈکٹس ضلع کے مختلف راستوں سے علاقہ پنجاب منتقل کرتے ہیں جبکہ اکثر اوقات تمبا کو پروڈکٹس کی ترسیل رات کے اوقات میں خفیہ راستوں کے ذریعے سے کرتے ہیں، جس سے حکومت آزاد کشمیر کو ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مالی نقصان ہوتا ہے۔ بدیں وجہ رات کے اوقات میں تمبا کو پروڈکٹ کی ترسیل / بیرون ضلع نقل و حمل پر پابندی عائد کی جانی ضروری ہے۔ وجوہات معقول ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میر پور یا سر ریاض نے اپنے اختیارات کی رو سے زیر دفعہ 144 ض ف کے تحت پابندی لگا دی ہے کہ کوئی بھی شخص اشخاص/ مالک فیکٹری / ڈرائیور بعد از مغرب تا طلوع آفتاب تمبا کو پروڈکٹس ضلع میر پور سے بیرون ضلع منتقل / ترسیل نہیں کر دیگا۔ اگر کوئی شخص اشخاص/ فیکٹری مالک / ڈرائیور ایسا عمل / فعل کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف آزاد جموں و کشمیر پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گئی۔