شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں سکیورٹی فورسز فورسز کو
پڑھیں:
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، وزیر داخلہ کا مسلح افواج کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(صغیر چوہدری )27فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفاقی داخلہ نے سوئفٹ ریٹارٹ” کے 6 سال مکمل ہونے پر پیغام میں کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کے بہادر شاہینوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو شکست دی اور دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا۔ پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی انمٹ داستان رقم کی، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے اور قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پاک فضائیہ کا تاریخی آپریشن تھا جس میں پاکستان نے دشمن کی فضائی حدود میں دخل اندازی پر فوری اور موثر جواب دیا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں پی اے ایف کی کامیابی پر فخر ہے اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کے بے مثال جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔