چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔

اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز

اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا

 

اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان  کے علاقے  میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

محسن نقوی  نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  6 خوارجی  دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  سکیورٹی فورسز کے   قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ 

حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز ملنے کا امکان
  • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیرداخلہ کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکےکی مذمت
  • ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز
  • بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کو مستقبل خطرے میں پڑگیا
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
  • پاک بھارت کشیدگی:رواں سال شیڈول ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کرائے جانے کا امکان
  • چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وزیراعظم نوٹس لیں گے؟
  • ضد اور لڑائیوں نے پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی سے باہر کروایا