پرویز الہٰی کو پیشی سے مستقل استثنیٰ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, February 2025 GMT
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں پیشی سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج قیصر نذیر بٹ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر فیصلہ سنایا، چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ اب اُن کے نمائندے انوار حسین پیش ہوا کریں گے۔
جج زبیر شہزاد کیانی ریفرنس پر سماعت کر رہے تھے، جن کے تبدیل ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج نے کارروائی کی۔
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کر دی۔
عدالت نے چوہدری پرویزالہٰی کو ان کی بیماری کے سبب مستقل پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ احتساب عدالت میں نئے جج کے تقرر تک نیب کے گواہوں کو طلب نہ کیا جائے۔
ریفرنس پر مزید کارروائی 12 مارچ کو ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احتساب عدالت عدالت نے
پڑھیں:
ہمارے اندر اتحاد کے فقدان کے باعث کشمیری اور فلسطینی مظالم برداشت کر رہے ہیں، شافع حسین
لاہور میں اجلاس کے دوران وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین نے کہا کہ علماء بورڈ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد پر بھی نظر رکھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ علماء بورڈ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مواد پر بھی نظر رکھے۔ وزیرِ اوقاف پنجاب شافع حسین کی زیرِ صدارت متحدہ علماء بورڈ پنجاب کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ راغب نعیمی نے بورڈ کی ورکنگ اور کارکردگی پر بریفنگ دی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ قیامِ امن کے فروغ میں متحدہ علماء بورڈ کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے فورس بنا رہے ہیں، اوقاف کی زمینوں پر اسپتال بنائیں گے، ہمسایہ ممالک معاشی طور پر ہم سے آگے نکل گئے ہیں۔ چوہدری شافع نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے فقدان کے باعث کشمیر اور فلسطین کے لوگ مظالم برداشت کر رہے ہیں۔