یا اللہ توفیق دے، وینا ملک نے دعائیہ کلام جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے پیش نظر دعائیہ کلام جاری کردیا۔
وینا ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر رمضان المبارک کے پیش نظر کلام ’میں بھی روزے رکھوں گی، یا اللہ توفیق دے‘ پڑھ کر شیئر کی۔
اس کلام میں وینا ملک نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ انہیں نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وینا ملک کے اس کلام پر صارفین کے ملے جلے کمنٹس سامنے آئے ہیں جن میں سے کچھ نے کہا کہ توفیق آچکی ہے اب عمل کا وقت ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وینا ملک نے
پڑھیں:
رمضان میں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا بہت بڑی عبادت ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شیرف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں قوم کو رمضان المبارک کے آغاز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کا یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رمضان المبارک پر اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں تقوی، صبر اور برداشت سکھاتا ہے، آئیں، رمضان میں صبر، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ غریبوں اور مستحقین کی مدد کریں اور عبادات کے ساتھ قومی یکجہتی۔ اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیں، رمضان میں غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا ایک بہت بڑی عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں تاکہ رمضان کی برکتیں سمیٹی جا سکیں، روزہ انسانیت کی خدمت اور اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ماہ شوال کے 30 روز مکمل ہونے پر رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جبکہ مختلف شہروں میں واضح طور پر چاند بھی دیکھا گیا ہے۔