چیمپیئنز ٹرافی: پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔
اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔
پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز رقم کے اہل نہیں ہوں گے۔
پی سی بی نے اہل ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر 10 مارچ 2025 سے جمعہ 14 مارچ 2025 کے درمیان کوریئر کمپنی کی منتخب آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق خریداری کے ثبوت کے طور پر شائقین کرکٹ کو اصل اور بغیر نقصان زدہ ٹکٹ پیش کرنا ہوگا، تب ہی ان کو رقم واپس مل سکے گی۔
پی سی بی کے مطابق خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کےلیے ذاتی طور پر کوریئر کمپنی کے آؤٹ لیٹ جانا ہوگا، اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا جنوبی افریقہ اور پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان میچز بغیر گیند کرائے ختم ہوگئے تھے۔
چیمپیئنز ٹرافی میں گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، دفاعی چیمپیئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی میچوں کے پی سی بی

پڑھیں:

اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق

— فائل فوٹو 

اسلام آباد کے علاقے جنگ سیداں میں گزشتہ روز بارش کے دوران زیرِ تعمیر گھر کی دیوار گر گئی۔

پولیس کے مطابق دیوار کے ملبے تلے دب کر 2 نوجوان جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکے گھر کے قریب پلاٹ میں کھیل رہے تھے کہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔

متعلقہ مضامین

  • یورپ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے بڑی خوشخبری
  • دو کارساز کمپنیوں کا ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کی مرمت کے لیے رعایت کا اعلان
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فٹبال ٹرافی توڑ دی، دلچسپ ویڈیو وائرل
  • اسلام آباد: بارش میں زیرِ تعمیر دیوار گر گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • حارث رؤف کی سب سے قیمتی ٹرافی کونسی ہے؟
  • بلاول بھٹو 10 روز تک بیرون ملک رہنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • تھرپارکر، غلطی سے سرحد پار کرنیوالا پاکستانی نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
  • تھرپارکر: غلطی سے سرحد پار کرنے والا نوجوان 8 ماہ بعد وطن واپس
  • شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • ’ دوستی نہ کرنے پر دھمکیاں دیتا ہے اور۔۔‘‘ لڑکی نےن لیگی ایم پی اے کے بھتیجے پر سنگین الزام لگا دیا