عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک اعلی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کاوشیں کررہے ہیں۔
اعلی پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جبکہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں تاہم دونوں لیڈر کوششں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہرسطح پر کوشش کررہے ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔گزشتہ دنوں بیرسٹر گوہر اور وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پشاور میں ملاقات بھی کی تھی۔ آرمی چیف نے اپنے دورہ پشاور کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور دیگر معاملات پر ملاقات کی تھی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ملاقات میں سکیورٹی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور اپنے تعلقات استعمال کررہے ہیں اور کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اسٹیبلشمنٹ اپنے موقف پر قائم ہے کہ سیاسی جماعتیں خود اپنے معاملات کو حل کریں۔
.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ سے پی ٹی آئی کی رہائی جاری ہیں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہاوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں 3 مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، پنجاب ہائوسنگ اینڈ ٹائون پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دی۔مریم نواز شریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی، فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے 19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہائوسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا، ہائوسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، پروگرام کے تحت لئے گئے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100 فیصد ہے، پروگرام کے تحت 9661 گھر زیر تکمیل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے، اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔