قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے 13ویں اجلاس کا آغاز منگل کی صبح 11:30 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے، 46 نکاتی طویل ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر نیپرا حکام کی تنخواہوں میں خودساختہ اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں آغا رفیع اللہ پی ایس ڈی پی نگرانی بل، شرمیلا فاروقی فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025ء، شاہدہ رحمانی صنعی تعلقات ترمیمی بل 2025ء، خواجہ اظہار الحسن فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء ایوان میں پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں شرمیلا فاروقی مفت و لازمی تعلیم کا حق ترمیمی، ٹول پلازوں کے فاصلوں و فیسوں کو معقول اور مساوی بنانے کے بلز 2025ء بھی قومی اسمبلی میں زیربحث آئیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے اجلاس میں
پڑھیں:
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ، صدر مملکت خطاب کریں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا یک نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔
سپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت کے خطاب کےساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا بھی آغاز ہوجائے گا، صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پرطلب کیا تھا۔
ٹرمپ کے فیصلوں نے دنیا میں افرا تفری مچا دی نئی تجارتی جنگ شروع ہو گئی
مزید :