پی ٹی وی کارپوریشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ سینئرآفیسراور معروف شاعر ادیب اصغر عابد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے شعبہ تعلقات عامہ کے ریٹائرڈ سینئرآفیسر معروف شاعر ادیب اصغر عابد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ ملتان میں اداکی جائے گی ،مرحوم پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں شعبہ تعلقات عامہ اورڈرامہ نگاری میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے اور پاکستان ٹیلی ویژن کاپرنٹ میڈیامیں قومی امیج بنانے میں اصغر عابد نے اپنے قلم کے ذریعے اہم کردار اداکیا،مرحوم کاشمار ممتا ز شعرا میں بھی کیاجاتاتھاوہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پرپی ٹی وی ہیڈ کوارٹر سے چند سال قبل ریٹائر ہوئے ،اصغر عابد پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک میگزین کے بھی مدیر رہے ان کے مضامین اور شاعری قومی اخبارات میں شائع ہوتی رہی مرحوم گزشتہ تین سال سے شدید علیل تھے اور اسلام آباد سے ملتان گئے ہوئے تھے جہاں ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اورخالق حقیقی سے جاملے ،صحافتی برادری نے اصغر عابد کے انتقال پرگہرے دکھ اور رنج کااظہار کیاہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی
کراچی:کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ اَپ گریڈ کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بہتر کرکے ٹرپل سی پلس کردی گئی ہے۔
فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔