لاہور (نامہ نگار) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی گزشتہ روز لاہور فیصل ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نوید چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے۔ گورنر کے پی کے نے نوید چوہدری کی عیادت کی۔ ملاقات میں نوید چوہدری کے بیٹے عفران نوید، فرقان نوید اور پیپلزپارٹی رہنما اشعر رانا، احسن رضوی و دیگر موجود تھے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو اور سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکوڑہ خٹک میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے۔ واقعہ سے ظاہر ہوگیا کہ صوبے میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی ہے۔ پہلے ہی کہتا تھا کہ صوبائی حکومت کی دلچسپی ہر چیز میں ہے مگر امن و امان قائم کرنے میں نہیں۔ صوبائی حکومت کو کرپشن چھوڑ کر امن و امان پر قابو پانا ہوگا۔ گزشتہ دنوں میں نے امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کی۔ کانفرنس میں تحریک انتشار کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ ملک بھر سے علماء و مشائخ کو گورنر ہاؤس پشاور اظہار یکجہتی اور امن کا پیغام دینے کیلئے بلایا۔ اسلام آباد فتح کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کرم میں امن قائم نہ کرسکے۔ اسلام آباد بارود اور اسلحہ سے حملہ کرنے والے وزیر اعلی ضلع کے پچس کلو میٹر پر امن قائم نہیں کرسکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گورنر بلوچستان سے نیدر لینڈ کے سفیر کی ملاقات

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر (Mrs. Henny de Vries) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور نیدرلینڈ کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی سیاسی و معاشی تبدیلیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ دونوں ممالک کے درمیان کئی نئے شعبوں میں مزید تعلقات قائم کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال گمبھیر ہوتی جا رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے زیر زمین پانی کی سطح اوپر لانے کے لیے مختلف اضلاع میں ڈیمز تعمیر کرانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت نے صوبے سے متعلق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بیان مسترد کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کل آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو خوش آئند ہے لیکن تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ایک چیلنج بھی ہے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے۔ یہاں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں کے پیش نظر ہمیں حصول تعلیم کے ساتھ جدید مہارتیں سکھانے پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ اس کے لیے صوبہ بھر میں تمام فنی و تیکنیکی اداروں کو فعالیت اور 11 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں آئی ٹی کورسسز شروع کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلوچستان کی بڑی آبادی آج زراعت سے وابستہ ہے، توانائی کی کمی پر سولر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے سے بآسانی قابو پایا جا سکتا ہے۔

گورنر نے کہا کہ اپنی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور کوالٹی ایجوکیشن کو آگے بڑھانے میں ترقی ممالک اور انٹرنیشنل اداروں کی رہنمائی اور معاونت مددگار ثابت ہوگی۔ آخر میں گورنر بلوچستان اور نیدرلینڈ کی سفیر کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Mrs. Henny de Vries پاکستان میں تعینات نیدر لینڈ کی سفیر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
  • گورنرخیبرپختونخوا کا مولانا حمید الحق حقانی کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • سندھ حکومت رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی، مولانا امین انصاری
  • یونس نے پاکستان کو چھوڑ کر افغان ٹیم کو جوائن کیا، انکشاف
  • صوبائی حکومت کو دکھائیں گے کہ سول نافرمانی و دھرنے کیسے ہوتے ہیں؟ فیصل کریم کنڈی
  • گورنر سندھ نے فیصل آباد کے نوجوان کو ملاقات کیلئے بلالیا
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کو رہائشی یونٹ فراہم کرنے فیصلہ
  • گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا
  • گورنر بلوچستان سے نیدر لینڈ کے سفیر کی ملاقات