2025-03-06@08:23:59 GMT
تلاش کی گنتی: 22147

«سرکاری نرخ»:

(نئی خبر)
    کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
    اسلام آ باد: پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف)  کے ساتھ روابط بڑھانا شروع  کردیے، سلمان اکرم راجا  نے جے یو آئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔   ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایک بار پھر جے یو آئی کے ساتھ روابطہ بڑھانے کی خواہاں ہےاور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جےیوآئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  ذرائع کے مطابق جے یو آئی قیادت نے جواب دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں، جس پر پی ٹی آئی  نے مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔   ذرائع...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلی فون کال کی۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کی انسدادِ دہشت گردی کے لیے کی جانے والی کوششوں پر شکریہ اور تعریف کا پیغام پہنچایا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو ان کے عہدے کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد...
    آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کیلیے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔ وفد نے کہا کہ ریونیو شارٹ فال پر کوئی گنجائش نہیں...
    ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریاضت علی نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس سننے سے انکار کردیا۔میرپورخاص میں سندھ ہائیکورٹ بینچ میں ڈاکٹر شاہنواز کمبہار قتل کیس کی 2 ایف آئی آرز کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر جسٹس ریاضت علی نے کیس سننے سے انکار کردیا۔ مدعی کے وکیل نے کہا کہ جسٹس ریاضت علی پہلے ایک ملزم کے وکیل رہنے کے باعث مقدمے سے الگ ہوئے۔کیس کی سماعت کا معاملہ اب ہائیکورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ کے پاس جائے گا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ایف آئی آر ختم کرنے کی پٹیشن پولیس اہلکار نے دائر کی تھی۔
    شبلی فراز : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں، قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا، سرمایہ کاری کے لیے امن و امان بھی ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ  پاکستان کی بربادی کے ذمہ دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں، ان دونوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا، ملک کے مقبول لیڈر بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے، پورے ملک میں نااہل لوگوں کو بٹھا دیا گیا۔شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا، جن...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
    چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مسیحی برادری کےروزوں کےایام کاآغاز ہوگیا ،دنیابھرکی طرح پاکستانی مسیحی برادری نےبھی آج پہلاروزہ رکھا،راکھ کےبدھ کی مناسبت سےشہرکےگرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا گیا ، سینٹ فرانسس چرچ کوٹ لکھپت،سینٹ جان چرچ یوحنا آباد میں خصوصی عبادت کی ، سینٹ اینتھنی چرچ ایمپریس روڈ،سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ مال روڈ پر خصوصی عبادت جاری ہیں ، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد عبادات میں شریک ہوئے مزیدپڑھیں:حطیم میں نماز پڑھتے ہوئے شائستہ لودھی کے ساتھ خواتین نے کیا کیا؟
    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 490 پوائنٹس کی کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1181 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 26.39 کروڑ شیئرز کے سودے 13.73 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 880 ارب روپے ہے۔
    پاکستان اور آئی ایم ایف کی ٹیموں کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے، جسے پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں معاشی ترقی: کیا پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ٹیکس اور جرمانوں سے متعلق مقدمات تیزی سے نمٹائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایف بی آر 600 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے حوالے...
    بھاجپا لیڈر کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے بجٹ سیشن کے تیسرے روز اس وقت شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب حزب اختلاف کے لیڈر سنیل شرما نے 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو "غدار" قرار دیا۔ ان کے متنازع بیان پر نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، کانگریس، پیپلز کانفرنس اور عوامی اتحاد پارٹی کے اراکین اسمبلی نے سخت احتجاج کیا اور معافی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد اسپیکر نے ان کے الفاظ کو کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیا۔ یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا...
    کراچی (شوبز ڈیسک) – پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے یوٹیوبر راجب بٹ کے فہد مصطفیٰ پر دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز کو آئینہ دکھایا۔ View this post on Instagram A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لوگ اپنی فیملیز کو بیچ کر کنٹینٹ بنا رہے ہیں۔” اس بیان پر راجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے افراد کی عزت نہیں کر سکتے جو سینئرز جیسا برتاؤ نہیں کرتے۔ شمعون عباسی نے جواب میں کہا کہ فہد مصطفیٰ پچھلے 20 سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں...
    مشیر امریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشتگردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیر نے دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی کوششوں پر صدر ٹرمپ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق دار نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکہ کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے انسداد...
    پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں. اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے، گھی 350 سے 500 روپے  کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معشیت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں  نوکریاں بلکل ختم ہو گئی ہیں، چین دو بڑی ٹرین لائن بنا رہا...
    حکومت کی جانب سے نجی بینکوں سے بھاری سود پر قرض لینے سے پاکستان کے بینکوں نے سال دو ہزار چوبیس میں پہلی بار 600 ارب روپے سے زائد کا منافع کمایا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ  کا کہنا ہے کہ  بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں کو قرضوں پر زیادہ منافع حاصل ہوا، قرضوں کی بڑھتی ہوئی مانگ بھی بینکوں کے زائد منافع کی وجہ بنی، بینکوں نے فیس بیسڈ آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کے مقامی کمرشل بینکوں سے قرضے 35 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں کا حجم 25.2 ٹریلین روپے ہے، بیرونی قرضوں پر اوسط سود کی شرح صرف 1 فیصد ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ مقامی قرضوں پر...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ اور ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے...
    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔
    یک بیان میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی آمرانہ اقدامات اس شدت میں مزید اضافہ کررہے ہیں، سیاسی عدم استحکام، معاشی بدحالی اور دہشتگردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے بنوں بم دھماکہ کے مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے چند دن ہی بعد بنوں چھاونی میں یکے بعد دیگرے دھماکے حکومتی ناکامی ہے، سیکیورٹی اداروں کو چاہیئے کہ وہ سیاست میں مداخلت کی بجائے ملکی سالمیت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر اپنی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔وزارت پارلیمانی امور نے 10 مارچ کو طلب کئے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی، صدر مملکت آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب سے نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔(جاری ہے) دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ جاری بیان میںصدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے...
    کراچی: ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ ٹیم نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان کی بیش قیمت اوڈی کار تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے خیابان مومن، ڈیفنس میں ارمغان کے گھر پہنچ کر تلاشی لی، ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ روز سرچ وارنٹ حاصل کیے تھے۔سرچ ٹیم میں ایف آئی اے کے سینئر افسران اور اہلکار شامل تھے اور اس نے گزری تھانے کی پولیس کی موجودگی میں گھر کی تلاشی لی. اس دوران ایف آئی اے ٹیم نے ٹرک منگوا کر ارمغان کے گھر سے قیمتی گاڑی کو لفٹ کیا۔ایف آئی اے ٹیم کی جانب سے...
    وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی حکومت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے، اس موقع پر گزشتہ روز وزیراعظم نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں وفاقی کابینہ اور حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پیش کی گئی۔ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آگئی ہے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں آنے والے دنوں میں شرح سود اور مہنگائی میں مزید کمی آئےگی، وزیر خزانہ نے خوشخبری سنادی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک سال میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ نے 22 سال میں بہترین...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے کان میں کوئی تکلیف نہیں ہے اور نہ انہیں کوئی اور بیماری ہے۔ اڈیالا جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان بالکل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے.اب افواہ چل رہی ہے کہ عمران خان  کے دماغ میں کوئی انفیکشن ہوا ہے. بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ان سے ملاقات نہیں کرا رہے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے میں ہو سکتا ہے. یہ سب کچھ...
    کراچی میں سحر وافطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے. سحری ہو یا  افطار شہری پریشان ہیں۔کراچی میں سحر وافطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری وافطار میں خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔  دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سوئی گیس ترجمان کا...
    ملک میں غربت بڑھ گئی،حکومت کا معیشت میں استحکام کا دعوی جھوٹا ہے: عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنما تحریک انصاف عمرایوب نے کہا ہے کہ حکومت کا معیشت میں استحکام کا دعوی جھوٹا ہے۔سلمان اکرم راجہ ، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئیعمرایوب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں استحکام آیا ہے، کہتے ہیں معشیت میں استحکام آیا ہے وہ کہاں ہے ہمیں نظر نہیں آتا؟ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بد حالی کا شکار ہو چکا ہے، گندم کی کاشت اور پیداوار میں بحران کا سامنا ہے، معیشت کا پہیہ مکمل جام ہے،انڈسٹریاں بالکل...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق نئے وزراء کے قلمدانوں کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزیراعظم نے نئے وزراء کے لیے محکموں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔   رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں کی وزارتوں اور نئے قلمدانوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے ملاقاتیں اور مشاورت مکمل کرلی ہیں۔  اس کے بعد وزیراعظم نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے اُم حسان اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی نگراں ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ام حسان اور دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پولیس کی جانب سے ام حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی...
    سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل عابد زبیری سے مکالمے میں کہا ہے کہ پہلے ملٹری کورٹ کو جوڈیشری تسلیم کریں اور پھر عدلیہ سے الگ کرنے کی بات کریں، آرمڈ فورسز عدلیہ کا حصہ نہیں ہیں.کسی عدالتی فیصلے میں نہیں لکھا کہ ملٹری کورٹ عدلیہ ہے۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔بشریٰ قمر کے وکیل عابد زبیری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کی تحریری یقین دہانیوں کا ذکر 5 رکنی بینچ کے فیصلے میں موجود ہے، جن کے نمبر بھی فیصلے کا حصہ ہیں. ایف بی...
    اسمارٹ فونز کا استعمال تو لگ بھگ اب سب ہی کرتے ہیں مگر ایک مسئلے کا سامنا اکثر ہوتا ہے اور وہ بیٹری ختم ہونا ہے۔ جی ہاں اسمارٹ فونز کو روزانہ کم از کم ایک بار تو چارج کرنا ہی پڑتا ہے مگر تصور کریں ایسے فون کا جسے چارج کرنے کے لیے چارجر کی ضرورت نہ ہو، بلکہ وہ چلتے پھرتے آپ کے ہاتھوں میں چارج ہو جائے؟ایسا فون واقعی تیار ہوگیا ہے اور ایسا سولر پاور کی بدولت ممکن ہوگا۔بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ایک چینی کمپنی نے سولر پینل سے لیس اسمارٹ فون کو پیش کیا۔ اس فون کے بیک پر سولر پینل نصب ہے تاکہ اسے سورج کی روشنی سے چلتے پھرتے...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے کہا ہے کہ چین پاناما نہر کے معاملے پر پاناما کی خودمختاری کی حمایت کرتا ہے اور نہر کو مستقل غیر جانبدار بین الاقوامی آبی گزرگاہ کے طور پر دیکھتا ہے۔ تر جمان نے بد ھ کے روزیومیہ پریس کانفرنس میں پاناما نہر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں کہا کہ چین نے کبھی بھی نہر کے انتظام اور آپریشن میں حصہ نہیں لیا اور نہ ہی اس نے نہر کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔ نام نہاد “چین نہر کو کنٹرول کرتا ہے” سفید جھوٹ ہے۔
    بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اسٹیٹ کونسل کی جانب سے ایک حکومتی ورک رپورٹ پیش کی ، جس میں منظم انداز سے 2024 میں حاصل شدہ اہداف کا خلاصہ بیان کیا گیا اور 2025 کے لئے معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور اہم امور کے انتظامات کی وضاحت کی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے ورک رپورٹ چین کی قومی عوامی کانگریس کے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہو نے والے اجلاس میں پیش کی۔ رپورٹ میں 2025 کے لئے اہم متوقع ترقیاتی اہداف بیان کیے گئے ہیں جن میں جی ڈی پی شرح نمو کا ہدف تقریباً 5 فیصد ہے۔ شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریبا...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے شدید احتجاج کیا اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے ایسے سیاہ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیکیڈ بچا، ویٹرنز کا تحفظ کرو اور مسک چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔ یہ احتجاج اس پس منظر میں سامنے آیا کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے 43 دن میں وہ کام کر دیا جو پچھلی حکومت چار سال میں نہیں کر سکی۔ اس...
    ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)جاپان کے شمال مشرقی ساحلی شہر اوفوناتو میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا اور سیکڑوں رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی نے بتایاکہ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ نے اب تک 2100 ہیکٹرجنگل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔
    بیجنگ: چین کی قومی عوامی کانگریس کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شروع ہوگیا۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے تمام اقلیتی قومیتوں اور تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے  این پی سی کے تقریباً 3000  نمائندے شریک ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران این پی سی کے نمائندے حکومت کی ورک  رپورٹ سنیں گے اور اس پر  نظرثانی  کریں گے، گزشتہ سال کی کامیابیوں کا جائزہ لیں گے  اور نئے سال میں قومی ترقی کا خاکہ تیار کریں گے۔ اجلاس میں قومی اقتصادی و سماجی ترقیاتی منصوبے کی رپورٹس، مرکزی اور مقامی حکومتوں کی بجٹ  رپورٹس اور سپریم  عوامی عدالت اور سپریم پیپلز پروکیوریٹر کے کام...
    بیجنگ: چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے اجلاس میں حکومت کی ورک رپورٹ پیش کی۔ ورک رپورٹ کے مطابق، سال 2025 کے لئے چین کی ترقی کے اہم متوقع اہداف یہ ہیں: جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5فیصد ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد رہے گی جبکہ شہری علاقوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ معتدل نرم مانیٹری پالیسی نافذ کی جائے، ریزرو ریشو اور شرح سود کو وقت کیساتھ کم کیا جائے تاکہ وافر لیکویڈیٹی برقرار رکھی جائے۔ ریل اسٹیٹ مارکیٹ اور...
    اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...
    اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نے منگل کے روز حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو اسرائیل کی تاریخ کے مہلک ترین دن کو ٹالا جا سکتا تھا۔ شن بیٹ یعنی داخلی سلامتی ایجنسی نے، جیسا کہ اسے باضابطہ طور پر جانا جاتا ہے، کہا کہ ایک اندرونی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ اگر شن بیٹ نے حملے سے پہلے اور حملے کی رات دونوں میں مختلف طریقے سے کام کیا ہوتا تو قتل عام کو روکا جا سکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قاہرہ مذاکرات: حماس نے جنگ بندی کو مکمل اسرائیلی انخلا سے مشروط...
    افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )محمد شریف اللہ، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، داعش خراسان کا ایک اہم رکن ہے، جو افغانستان میں سرگرم داعش کا ایک دھڑا ہے۔ شریف اللہ 30 جولائی 1986 کو افغانستان میں پیدا ہوا تھا، جو 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران ایبے گیٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اور تقریبا 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ شریف اللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز 2016 میں داعش خراسان میں شمولیت سے ہوا۔...
    پانامہ سمیت متعدد کیسز میں شریف خاندان کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آفس پہنچنے پر لا افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کئے۔اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔ امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ایک پروفیشنل وکیل تھے، مجھے بھی سب پروفیشنل وکیل کے طور...
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا رمضان المبارک میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے نوٹس لینے کے بعد آر ایل این جی مکس کرکے گیس پریشر کو بہتر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مسائل سے دوچار کردیا ہے، سحری ہو یا افطار شہری پریشان ہیں۔ کراچی میں سحر و افطار میں گیس نا ہونے سے شہری پریشان ہیں، مختلف علاقوں جن میں ملیر، شاہ فیصل، کیماڑی، بلدیہ سائٹ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث سحری و افطار میں خواتین کو مشکلات کا...
    ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولش خاتون کی بیٹی کی حوالگی کی درخواست پر بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون اننا مونیکا کی  بیٹی انیتا مریم خان کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بچی کے والد عدیل خان اور بیٹی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران والد عدیل خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کراچی کے رہائشی ہیں اور یہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ انہوں نے دلائل...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، وزراء آ جائیں مارکیٹ چلتے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ مہنگائی کیا کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، پاکستان کی معیشت بڑھ نہیں رہی بلکہ سکڑ رہی ہے، معیشت سکڑنے کے بعد دو تین بحران آ رہے ہیں۔ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
    وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر---فائل فوٹو وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔صوبائی وزیر بلال اکبر نے افسران کو اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لینےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی 5 سالہ ٹرانسپورٹ پلان کی منظوریپنجاب بھر میں جدید ترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ نے معمول کے دنوں کے علاوہ عید پر بھی مسلسل چیکنگ کرنے کا حکم دے دیا۔بلال اکبر نے کہا کہ کسی صورت بھی زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
    ملک احمد خان بھچر--فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے اخراجات پر انکوائری کا حکم دے دیا۔پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کی زیرِ صدارت پی سی ون کا اجلاس ہوا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا، ملک احمد خان بھچرپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچرنے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔ کمیٹی نے جیل میں قیدیوں کے ہفتہ وار مینیو کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مینیو پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے ٹرانسفر کے باوجود سرکاری گھر نہ چھوڑنے والے افسران کے...
    — فائل فوٹو نجی اسکولوں کی مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے والے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اسکول ڈیٹا جمع کرانے کے لیے آخری یاد دہانی کا گشتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر رفیعہ ملاح کے مراسلے میں نجی اسکولوں کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ انہیں مورخہ 22-01-20 کے مطابق براہِ راست معلومات جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جامع ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ: http://drips.gos.pk پر دستیاب ہے۔  سندھ: اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں...
    رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔...
    225 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں اشیاء خورونوش کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات بھی بجھوائی گئی ہیں۔ دوسری طرف ضلع کرم میں امن معاہدے کے تحت بنکروں کی مسماری اور اس سے منسلک خندقوں کو ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک 272 بنکر مسمار کیے جا چکے ہیں جبکہ  اب تک 100 سے زائد شرپسند عناصر کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کرم میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر اور سہولت کاروں کے خلاف قانونی کارروائی...
    کار سرکار میں مداخلت،ام حسان ودیگر کی ضمانت منظور،عدالت کا رہا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے کیس میںضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی ۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے ام حسان سمیت تمام ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دےدیا۔واضح رہے کہ لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اُم حسان سمیت...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشت گردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں پھیلے گی، ہمارے صوبے کے پیسے نہیں دیئے جا رہے، حیران ہوں وفاق تو ہم پر سیاسی مقدمات قائم کر رہا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پر توجہ نہیں دے رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا تھا لیکن رجیم چینج میں ساری توجہ پی ٹی آئی پر مرکوز کی گئی جس کی وجہ سے دہشت گردی اب پھیلنا شروع ہوگئی...
    وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے طلبا کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام...
    ذرائع کے مطابق نو منتخب وزراء مملکت اور مشیروں کے قلمدانوں پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے اور کل نئے کابینہ ارکان کو اپنے قلمدان ملنے کا امکان ہے۔وزیراعظم کے مشیر محمد علی کو نجکاری کے قلمدان کا امکان ہے، جبکہ وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو پیٹرولیم کی وزارت ملنے کی توقع ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت ملنے کا امکان ہے اور ڈاکٹر توقیر کو کابینہ و اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی وزارت سونپی جا سکتی ہے۔مزید برآں حنیف عباسی کو ریلوے کی وزارت، مصطفی کمال کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت، رضا حیات ہراج کو پارلیمانی امور کی وزارت اور خالد مگسی کو وزارت آبی وسائل ملنے کا امکان ہے۔پرویز خٹک کو بین الصوبائی رابطہ کی...
    سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں...
    ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔   وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خوارج کو جہنم واصل کرنے اور بنوں کینٹ پر حملے کو ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی، کہا کہ سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان دشمن عناصر کسی رحم کے حقدار نہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں فورسز کے ساتھ ہیں۔
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین پاکستان میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کے زیر انتظام سیٹلائٹ انٹرنیٹ گروپ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل ملک کی سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارسلونا میں جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے موقع پر ٹار لنک ٹیم سے ہونیوالی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، اس دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ...
    کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی اپنانے کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پاکستان نے بلال بن ثاقب کو کرپٹو کونسل کا چیف ایڈوائزر مقرر کر دیا۔      رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ و ریونیو کے مشیر برائے پاکستان کرپٹو کونسل تعینات ہونے والے بلال بن ثاقب فوربز 30 انڈر 30 میں شامل ہیں، وہ کرپٹو ماہر اور ویب 3 انویسٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کو برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے “پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا، ایم بی ای اعزاز یافتہ بلال بن ثاقب حکومت پاکستان کے ساتھ کرپٹو پالیسی پر کام کریں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ییان کے مطابق پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے فروغ کے لیے عالمی معیار کی...
    ٭ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اپنے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے ساتھ ایک فون کال میں شریف اللہ کا معاملہ اٹھایا ٭میں خاص طور پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس درندے کو گرفتار کرنے میں مدد کی، ٹرمپ   امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے ذمے دار داعش کے دہشت گرد محمد شریف اللہ کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ناکام حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی حملہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے 365دن کے ہر روز کا آغاز پاکستان کی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ طلوع ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال کے دوران پاکستان نے مایوسی کی جگہ اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات حاصل کر کے معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔انہو ں نے کہا کہ12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی کی شرح 38 فیصدسے کم ہوکر...
    آئی ایم ایف کا اخراجات میں کمی کیلیے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آئی ایم ایف نے اخراجات میں کمی کے لیے حکومت سے اصلاحاتی اقدامات پر فوری عمل کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے کیبنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ اور سیکرٹری کیبنٹ کے رائٹ سائزنگ پر مذاکرات ہوئے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ اقدامات پر بروقت عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے آئندہ سہ ماہی میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔ وفد نے کہا کہ ریونیو شارٹ فال پر کوئی گنجائش...
    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔خیال رہے وزیر اعلیٰ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے دوران شہادت پانے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے دلیر سپاہیوں نے دلیری اور جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔ صدر مملکت نے حملے کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کے خاتمے کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر آصف زرداری نے شہداء کے...
    آپ میاں شہاز شریف سے لاکھ اختلاف کریں لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ انہوں نے اپنی ولولہ انگیز قیادت سے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے ،ان کا ایک سالہ دور اقتدار تعمیر و ترقی، معاشی بہتری کا سال قرار دیا جاسکتا ہے ، مجھے وہ لمحات یاد ہیں جب اسلام آباد میں جناب چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتیں انہیں وزیراعظم کے لیے نامزد کر رہی تھیں تو وہ متذبذب دکھائی دے رہے تھےانکی ہچکچاہٹ بنتی تھی کہ انہوں نے PDM کا ڈیڑھ سالہ دور انتہائی مشکل حالات میں گزارا تھا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا، اجلاس کے بعد جب پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز...
    پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں معروف پروڈیوسر و اداکار فہد مصطفیٰ کے حوالے سے سرخیوں میں ہیں کیونکہ فہد مصفطیٰ نے فیملی وی لاگنگ پر تنقید کی تھی جس پر رجب بٹ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اب فہد مصطفیٰ کے ساتھی اداکار شمعون عباسی ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ انہوں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں رجب بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کام کے لیے مختلف سوشل میڈیا پر انحصار کر رہے ہیں اگر آج وہ بند ہو جائیں تو آپ لوگ کیا کریں گے؟   View this post on Instagram   A post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_) شمعون عباسی کا کہنا تھا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ میں دہشت گردی اور دھماکے میں بے گناہ انسانوں بالخصوص بچوں کی شہادتوں قابل مذمت ہے، حالیہ دہشت گردی کے واقعات نے ہر محب وطن شخص کو دل گرفتہ اور رنجیدہ کردیا ہے،ملک میں اربابِ اقتدار و اختیار امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل سیکورٹی اداروں کو لئے بڑا چیلنج ہے،اس اہم مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافا ت بھلا کر مشترکہ حکمت عملی پر یکسو ہونا پڑے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعے...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب بھارتی بلے باز شبھمن گل کو ایمپائر کی جانب سے وارننگ دی گئی، حالانکہ انہوں نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کا ایک بہترین کیچ لیا تھا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی اننگز کے نویں اوور کی دوسری گیند پر پیش آیا جب ہیڈ نے ورون چکرورتی کی گیند پر غلط شاٹ کھیلا اور گیند لمبے فاصلے پر گئی۔ گل نے کافی دوڑ لگانے کے بعد ایک شاندار کیچ پکڑا، لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے گیند کو فوراً زمین پر چھوڑ دیا۔ ایمپائر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔   ایم سی سی قانون کیا کہتا...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی کا طریقہ بھی بتا دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ نہیں کیا گیا لیکن مستقبل میں واپسی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ کھیلنی ہوگی، اگر آپ سال بھر میں 70 فیصد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلیں گے تو ٹیسٹ اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتے، کھلاڑیوں کو خود اپنی ذمہ...
    مانسہرہ: داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔
    قاہرہ: فلسطینی تنظیم حماس نے عرب ممالک کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے، جب کہ اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا۔ رائٹرز کے مطابق، قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے اور حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کا ذکر تک نہیں کرتا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ "حماس کے حملے میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں اغوا کیے گئے، لیکن منصوبے میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی حماس کی مذمت کی گئی۔" دوسری جانب، حماس نے اجلاس کے فیصلوں کو فلسطینی کاز کے لیے "مثبت قدم" قرار دیا اور عرب...
    اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ایف  بی آر کے کلیکٹر کسٹمز محمد عامر تھہیم کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم  دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جسٹس انعام امین منہاس نے ایف  بی آر کے کلیکٹر کسٹمز محمد عامر تھہیم کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر راجہ عبدالقدیر، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان پیش ہوئے ۔ تحریری فیصلے کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل نے متبادل فورم موجود ہونے کے باعث درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹیشنر پاسپورٹ رولز کے تحت ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔ تحریک کے تیسرے مرحلے میں صوبائی سطح پر گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاوسز کے سامنے دھرنے دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک کیلئے جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ مہنگائی کی لہر کیخلاف حکومتی اقدامات نامنظور تحریک شروع کی جائے گی۔ جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا۔ امیر جماعت اسلامی کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے، جبکہ متحرک ممبران...
     اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں کئی سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، وزیراعظم کی زیر صدارت بورڈ کا اجلاس آج یا کل متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے اعلی اختیاراتی بورڈ اجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کے لیے پیش ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد...
    وفاقی حکومت نے صحرائے تھر کے عوام کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے تھر کے باسیوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے تھرپارکر میں اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے تھرپارکر میں 200 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت اسپتال کی تعمیر رواں سال 2025 میں ہی شروع کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے وزارت قومی صحت نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط بھی ارسال کیا ہے۔خط میں...
    عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔  
    کراچی: منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی  بڑھا دیے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور  پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔ شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ  یہی محسوس ہوا کہ  پھلوں کی خوردہ سرکاری  قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔ نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ...
    پنجاب میں رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کے خلاف کارروائی میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ قصور، بھکر اور گجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ غیرقانونی دھندے میں ملوث ایجنٹس بلیک لسٹ کر دئیے گئے۔ قصور میں 10 ہزار روپے رمضان پیکج کی رقم پر پانچ سو روپے غیرقانونی طور پر لینے والے ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے مکہ موبائل شاپ اور بھکر میں ایلفا ریٹیلر سیل کرکے  ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے اور مشینیں بھی تحویل میں لے لیں۔ پنجاب حکومت نے مستحقین کو قطار سے بچانے کے لئے اس بار نقد رقوم ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فراہم کی تھیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے کا...
    بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
    سفارتی ماہرین کی رائے میں بین الاقوامی تعلقات تزویراتی و دیگر ضروریات کے مرہونِ منت ہوتے ہیں نہ کہ جذباتی وابستگیوں کے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس سے اپنے طویل ترین خطاب میں اراکین کانگریس کو بتایا کہ امریکا کے افغانستان سے شرمناک انخلا کے وقت دہشت گردی کے ذریعے 13 امریکیوں کی جانیں لینے والے داعش کے دہشت گرد کو پاکستان حکومت کے تعاون سے گرفتار کرکے امریکا لایا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا جس پر اراکینِ کانگریس نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی کانگریس سے خطاب، پاکستان کا خاص شکریہ کیوں ادا کیا؟ کیا پاک امریکا سکیورٹی تعاون...
    سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں 5 بہادر فوجی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان، 13 معصوم شہری شہید، 32 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق حملے میں افغان شہری ملوث ہیں۔ منصوبہ بندی افغانستان میں موجود خوارج رہنماؤں نے کی۔ پاکستان نے افغان عبوری...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر زور دیا ‘ صدر کے خطاب کے آغاز میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سپیکر نے ڈیموکریٹ رکن ایل گرین کو اس وقت ایوان سے باہر نکال دیا جب وہ احتجاجاً اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور دوبارہ بیٹھنے سے انکار کر دیا.(جاری ہے) خطاب کے دوران ٹرمپ نے افغانستان سے انخلا کے دوران امریکی اڈے پر ہونے والے حملے کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر پاکستان کا ”خصوصی“ شکریہ ادا کیا انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خط...
    کراچی: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ دورہ...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان مالیاتی اصلاحات اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کے لیے مراعات کے ذریعے ترقی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں پر حکمت عملی سے توجہ مرکوز کر رہا ہے موجودہ چیلنجوں کے باوجود آئی سی ٹی کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کو آئی ٹی سرمایہ کاری کے ایک پرکشش مرکز کے طور پر رکھتا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ٹیک سلوشنز پرو کے ڈائریکٹراویس احمدنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت آئی ٹی، زراعت، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل جیسے شعبوں پر حکمت عملی سے توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ عالمی پائیداری کے رجحانات سے ہم آہنگ ہو اور خاطر خواہ ترقی کی صلاحیت کو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، آرومیٹک اینڈ ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا ہے کہ قیمتی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر کسان دولت حاصل کر سکتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقے خاص طور پر گلگت بلتستان، قیمتی جڑی بوٹیاں اور پودوں زعفران، پیپرمنٹ، کیمومائل، لیوینڈر اور تلسی کو اگانے کے لیے مثالی ہیں چونکہ بڑے پھولوں کے گملوں اور چھوٹے علاقوں میں قیمتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی شجرکاری ممکن بنائی جا سکتی ہے خواتین بھی کھیتی باڑی اور ویلیو ایڈیشن کے کاروبار میں شامل ہو سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں...