کراچی انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس؛ پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی:
منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔
شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔
نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ 97 سے بڑھا کر 114، کیلا 155 سے بڑھا کر 208 روپے، چیکو 258 سے بڑھا کر 278 روپے، سیب گولڈن 230 سے بڑھا کر 261 روپے اور کھجور کی سرکاری قیمت 550 سے بڑھا کر 644 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرکاری قیمت سے بڑھا کر
پڑھیں:
مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بھی منافع خور باز نہ آئے اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے تیسرے روزے ہی برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار آٹھ سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔
ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی من اضافہ ہو گیا۔بکرے اور گائے بھینس کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے پہلے ہی دور تھا ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کمیٹیاں اور اقدامات کارکردگی پر سوالیہ بن گیا ہے۔