فہد مصطفیٰ اور یوٹیوبرز کے درمیان تنازع، شمعون عباسی کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
کراچی (شوبز ڈیسک) – پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے یوٹیوبر راجب بٹ کے فہد مصطفیٰ پر دیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈیجیٹل کریئیٹرز کو آئینہ دکھایا۔
View this post on InstagramA post shared by Shamoon Abbasi (@being_shamoon_)
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ لوگ اپنی فیملیز کو بیچ کر کنٹینٹ بنا رہے ہیں۔” اس بیان پر راجب بٹ نے فہد مصطفیٰ کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے افراد کی عزت نہیں کر سکتے جو سینئرز جیسا برتاؤ نہیں کرتے۔
شمعون عباسی نے جواب میں کہا کہ فہد مصطفیٰ پچھلے 20 سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ایک اداکار اپنی محنت اور کام کے باعث پہچان بناتا ہے۔ انہوں نے راجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کا مکمل انحصار سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہے، لیکن اگر کبھی یوٹیوب، انسٹاگرام یا ٹک ٹاک بند ہو جائے، تو ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا، جبکہ ایک اداکار کسی بھی صورت میں اپنے کام پر جائے گا۔
شمعون عباسی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی۔ کچھ صارفین نے ان کی حمایت میں کہا کہ اداکاری ایک باوقار پیشہ ہے، جبکہ کچھ نے راجب بٹ کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز بھی آج کے دور میں ایک اہم انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:جویریہ سعود کے رمضان شو میں حیران کن سوال، ناظرین دنگ رہ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہوئے کہا کہ فہد مصطفی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں 625 نئے منصوبوں کے دعوے پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل
لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا خیبر پختونخوا میں 625 نئے منصوبے شروع کرنے کے دعوے پر ردعمل سامنے آگیا۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا لاقانونیت، دہشتگردی اور کرپشن میں سبقت لے رہا ہے۔ ایک سال میں 365 دن ہوتے ہیں مگر کے پی حکومت نے 625 منصوبے ایک سال میں شروع کردیے، گنڈاپور سرکار کے یہ 625 منصوبے ایک ارب درختوں کی طرح ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک دن بھی کے پی حکومت کے کسی وزیر یا وزیراعلیٰ کو نئے منصوبے کا افتتاح کرتے نہیں دیکھا۔ ایک سال میں 625 بار تو وزیر اعلیٰ دفتر تک نہیں آیا، یہ منصوبے موکلات نے شروع کروادیے؟۔
مزید پڑھیں: پختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے، ترجمان کا دعویٰ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس صوبے کے پاس یونیورسٹیوں کو چلانے کا بجٹ نہیں انکو یونیورسٹیوں کی زمینیں بیچنی پڑیں وہ 625 منصوبے شروع کرنے کا جھوٹ مت بولیں، خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین تنخواہوں اور بلدیاتی نمائندے فنڈز کیلئے ہر ہفتے احتجاج کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ علی امین کی ترجیحات میں صوبے کے غریب عوام نہیں اڈیالہ کا قیدی ہے، خیبرپختونخوا میں کرپشن اپنے عروج پر ہے، احتساب کمیٹی کے لوگ خود اس میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گھڑیاں، انگوٹھیاں اور 190 ملین کے ڈاکے مارنے والے کی احتساب کمیٹی خود قابل احتساب ہے، خیبرپختونخوا کو وفاق سے ملنے والے فنڈز صرف جلسے، دھرنے اور بندربانٹ کی نظر ہورہے ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو دیے گئے فنڈز کا آڈٹ کروائے۔