Islam Times:
2025-03-06@00:46:17 GMT

کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے طلبا کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کے لئے ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہوئی آئی ہے ان یونیورسٹی کیمپسز کا کراچی میں قیام شہر کے طلبا و طالبات کے لئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا، کراچی کے طلبہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے علم اور ہنر کا لوہا منوا کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کراچی میں نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

بڑی خبر! 5 ہزار ملازمین کیلئے بری خبر، نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا

5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد اساتذہ کیخلاف کارروائی کے لئے سمری وزیر تعلیم کو بھجوادی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان
  • سندھ، چیئرمین تعلیمی بورڈز کی آئی ایس آئی اور آئی بی سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ کرانیکا فیصلہ
  • بڑی خبر! 5 ہزار ملازمین کیلئے بری خبر، نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا
  • سندھ: 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کی انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ
  • آزادکشمییر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں آئندہ2 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان
  • آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں شدید برفباری، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
  • وادی نیلم میں عام تعطیل کا اعلان
  • آزاد کشمیر ، مظفر آباد میں برفباری ؛ عام تعطیل کا فیصلہ
  • وزیر اعلی ٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن جاری