جاپان میں نصف صدی کی سب سے بھیانک آگ، 5 ہزار ایکڑ کا جنگل راکھ، آبادی نقل مکانی پر مجبور
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)جاپان کے شمال مشرقی ساحلی شہر اوفوناتو میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس نے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا اور سیکڑوں رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
(جاری ہے)
امریکی ٹی وی نے بتایاکہ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ نے اب تک 2100 ہیکٹرجنگل کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
—فائل فوٹوملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی، ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔
ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔
سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ لاہور سے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیٹر میں پنجاب نے پانی سندھ کو دینے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔
بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔
خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔