مسک چور ہے، ٹرمپ کے کانگریس خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے پہلے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے شدید احتجاج کیا اور مختلف پلے کارڈز اٹھا کر اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس اراکین نے ایسے سیاہ بورڈز اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیکیڈ بچا، ویٹرنز کا تحفظ کرو اور مسک چور ہے جیسے نعرے درج تھے۔
یہ احتجاج اس پس منظر میں سامنے آیا کہ ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے 43 دن میں وہ کام کر دیا جو پچھلی حکومت چار سال میں نہیں کر سکی۔ اس بیان پر بعض ڈیموکریٹس نے جھوٹ لکھے ہوئے پلے کارڈز اٹھا کر ٹرمپ کی باتوں کو چیلنج کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پارلیمنٹ میں احتجاج ، ایوان میدان جنگ بن گیا
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا
سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔
پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
اس دوران دیگر اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں ایوان دھوئیں سے بھر گیا۔پارلیمنٹ کی اسپیکر آنا برنابچ کے مطابق ہنگامے میں دو اراکینِ پارلیمنٹ زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔