پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر جمعیت علمائےاسلام (ف) کے ساتھ روابط بڑھانا شروع کردیے، سلمان اکرم راجا نے جے یو آئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ایک بار پھر جے یو آئی کے ساتھ روابطہ بڑھانے کی خواہاں ہےاور اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے جےیوآئی قیادت سے رابطہ کرکے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی قیادت نے جواب دیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں، جس پر پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے اگلے ہفتے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جے یو ا ئی ئی قیادت
پڑھیں:
گورنر سندھ کی مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کرکے عمرہ کی مبارکباد دی۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
گورنر سندھ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو عمرہ کی مبارکباد دی گئی، گورنر سندھ نے مولانا فضل الرحمان سے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی۔