پانامہ سمیت متعدد کیسز میں شریف خاندان کے وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔آفس پہنچنے پر لا افسران اور ملازمین نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو پھول پیش کئے۔اس موقع پر نئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں، ادارے کی بہتری کیلئے اقدامات کروں گا، عدالتوں کی آئین اور قانون کے مطابق معاونت کریں گے۔

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق ایک پروفیشنل وکیل تھے، مجھے بھی سب پروفیشنل وکیل کے طور پر جانتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔امجد پرویز فوجداری، نیب اور آئینی مقدمات کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات ،سرحد جلد کھولنے پرا تفاق

پشاور (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود ان کی حکومت کی معاشی صورت حال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا۔ پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں۔ کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں55  فیصد اضافہ کیا۔ خیبر پی کے واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے، باقی کسی دوسرے صوبے نے نہیں کیا۔ خیبر پی کے حکومت کے پاس خزانے میں176  ارب روپے سرپلس پڑے ہیں۔ پنجاب کے جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ہم بھی اتنے فیصد طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ علاوہ ازیں علی امین گنڈا پور سے افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ملاقات کی جس میں رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر سرحدکو جلد سے جلد کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ  اور صوبے میں مقیم افعان شہریوں کو  درپیش مسائل بھی زیرغور  آئے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحدکو جلدکھولنے کی ضرورت ہے، اس کے لیے افغان سفارتخانہ اپنا کردار ادا کرے۔ علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے، ہم نے صوبائی سطح پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے جرگہ تشکیل دیا ہے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے جرگے کے ٹی او آرز کی منظوری کا انتظار  ہے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ  افغان باشندوں کو صحت و تعلیم کارڈ کی فراہمی کے لیے بین الاقوامی اداروں  سے بات ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟
  • بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس
  •  امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا
  • پرویز الہیٰ پرمقدمات کی تفصیل، پنجاب میں 32 مقدمات درج
  • میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • پرویز الہٰی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع
  • پشاور: پی ٹی آئی کے تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہٹادیا گیا
  • گنڈاپور سے افغان قونصل جنرل کی ملاقات ،سرحد جلد کھولنے پرا تفاق