رمضان پیکج کے تحت رقم کی ادائیگی پر ایک ہزار بطور ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ڈی سی لاہور نے موبائل بینکنگ مالکان اور کمرشل بینگ مینجرز کو کٹوتی نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت مختلف بینکوں کے مالکان و نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس ہوا ۔ ڈی سی لاہور کو موبائل بینکنگ مالکان و کمرشل بینک مینجرز سے شہریوں کو رقم کی ادائیگی و ٹیکس کٹوتی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

رقم کی ادائیگی کے وقت ایک ہزار روپے بطورِ ٹیکس کاٹنے پر ڈی سی لاہور نے اظہارِ ناراضگی کیا ۔ ڈی سی لاہورکا کہنا تھا کہ رمضان پیکج کی تمام ادائیگیوں پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ شہری رمضان المبارک میں رمضان پیکج پر ٹیکس کی ادائیگی سے مستشنی ہوں گے۔ رمضان المبارک میں شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رقم کی ادائیگی ڈی سی لاہور رمضان پیکج

پڑھیں:

گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور اُن کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ عوامی افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس رمضان المبارک میں مجھے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں گئیں، مجھے کہا گیا کہ اس بار رمضان میں لوگوں کو مت بلائیں مگر میں نے منع کردیا اور کہا کہ مجھے اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرہاﺅس میں رمضان المبارک کی تیسری افطارڈنر میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے افواج پاکستان کے لئے نعرے اور ان کے لئے دعائیں کراﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس رمضان المبارک کا اہتمام اتحاد رمضان بنا رہے ہیں، افواج کو جب ضرورت پڑی نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آرمی چیف، افواج اور سرحدیں کمزور ہوئیں تو ہمارا حال عراق، لبنان، فلسطین جیسا ہوگا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ساڑھے نو لاکھ راشن تقسیم ، عمرے کے ٹکٹس ، سولر پینل، آئی ٹی کے کورسز کرارہے ہیں، میں یہ سب کام اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کررہاہوں۔ 

گورنرسندھ نے کہا کہ آرمی چیف اور حکومت چاہتے ہیں معیشت مضبوط ہو ۔

افطار ڈنر میں لکی ڈرا میں رحیم یار خان کے پیرن دتہ کا 120گز کا پلاٹ نکلا۔ اس موقع پر خوش نصیب پیر سید نے کہا کہ پلاٹ نکلنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

افطارڈنر میں شریک ہونے والے دو خصوصی شہریوں معذور الٰہی بخش اور محمد اسلم کو گورنر سندھ نے عمرے کے ٹکٹس بھی دیئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پیٹرول پمپ کشئیر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے
  • رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے والوں کیخلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
  • رمضان پیکج پر اضافی رقم لینے 3 ایجنٹس گرفتار، بلیک لسٹ کر دیے گئے
  • ریٹائرڈ بلدیاتی ملازمین کی پنشن کیلئے 10کروڑ چھیاسی لاکھ 95 ہزار روپےجاری کرنے کی منظوری
  • حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ
  • گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف
  • پی اے سی :وزارت خارجہ کے دو افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف
  • وزارت خارجہ کے دو افسران کو تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں ڈبل ادائیگی کا انکشاف
  • وزیر اعظم کا رمضان ریلیف پیکیج، کون حاصل کرسکتا ہے، کیسے اپلائی کرنا ہے؟