مانسہرہ: داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔

امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خضدار میں زور دار دھماکہ؛ 2 افراد جاں بحق

سٹی 42: خضدار کے  نال شہر میں زور دار دھماکہ ،دھماکے میں دو افراد جاں بحق  ہوگئے 

خضدار : دھماکے کی وجہ ست ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ، دھماکہ گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران ہوا ، دھماکے کے باعث دو افراد جھلس کر جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ، خضدار : دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ،

دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے  تباہ ہونے والی گاڑی قبائلی رہنما میر عبدالصمد سمالانی کی تھی ،خضدار : قبائلی رہنما دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے 

مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

متعلقہ مضامین

  • خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے
  • داسو ؛ گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، 3 افراد جاں بحق
  • کینسر میں مبتلا سندھی لوک گلوکارہ کو سندھ حکومت کی جانب سے امدادی چیک جاری
  • خضدار میں زور دار دھماکہ؛ 2 افراد جاں بحق
  • اپر کوہستان: گاڑی کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
  • 225 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا بڑا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا
  • کراچی: امونیا گیس کی لیکج کے باعث 12 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
  • کراچی، خونی ٹرک نے معصوم بچی کو ٹائروں تلے روند ڈالا
  • میں نے پیار کیا سے شہرت کو بلندی چھونے والی بھاگیہ شری نے انڈسٹری کیوں چھوڑی؟